Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 11:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔ وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیں تاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि देखो, बेदीन कमान तानकर तीर को ताँत पर लगा चुके हैं। अब वह अंधेरे में बैठकर इस इंतज़ार में हैं कि दिल से सीधी राह पर चलनेवालों पर चलाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ دیکھو، بےدین کمان تان کر تیر کو تانت پر لگا چکے ہیں۔ اب وہ اندھیرے میں بیٹھ کر اِس انتظار میں ہیں کہ دل سے سیدھی راہ پر چلنے والوں پر چلائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 11:2
18 حوالہ جات  

”وہ اَپنی زبان کو کمان کی مانند جھُوٹ کے تیر چلانے کے لئے تیّار کرتے ہیں؛ اگر وہ مُلک میں فتح مند ہو گئے ہیں، تو سچّائی کی بِنا پر نہیں۔ وہ گُناہ پر گُناہ کئے جاتے ہیں؛ اَور وہ مُجھے جانتے ہی نہیں،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


بدکار لوگ تلوار کھینچتے اَور کمان کو خم کرتے ہیں تاکہ غریبوں اَور مُحتاجوں کو گرا دیں، اَور سیدھی راہ پر چلنے والوں کو قتل کر دیں۔


کیونکہ جَب آپ اُن پر اَپنی کمان کھینچیں گے تَب آپ اُنہیں پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کر دیں گے۔


مشورہ کیا کہ یِسوعؔ کو فریب سے پکڑ لیں اَور قتل کر دیں۔


جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے، تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔ جِس راہ پر میں چلتا ہُوں اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔


اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا، اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔


صادقوں پر رَوشنی کا ظہُور ہوتاہے اَور راست دِلوں پر خُوشی کا۔


عدل کی بُنیاد پھر سے راستی پر ڈالی جائے گی، اَور سَب راست دِل اُن کی پیروی کریں گے۔


راستباز یَاہوِہ میں شادمان ہوں اَور اُس میں پناہ لیں؛ سَب جو راست دِل ہیں اُن کی سِتائش کریں!


اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛ اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔


ناتواں بدکار لوگ غُرور کا شِکار ہوتے ہیں، اَور بدکار لوگ اَپنے بنائے ہُوئے منصُوبوں میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔


اگر آدمی بُرائی سے باز نہ آئے، تو خُدا اَپنی تلوار تیز کریں گے؛ اَور اَپنی کمان کو جھُکا کر ڈور کھینچ لیں گے۔


خُداتعالیٰ میری سِپر ہیں، جو راست دِلوں کو بچاتے ہیں۔


جَب داویؔد کو مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اُس کے خِلاف سازش کر رہاہے تو داویؔد نے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”افُود لاؤ۔“


اُس نے سوچا، ”میں اُسے داویؔد ہی کو دُوں گا تاکہ وہ اُس کے لیٔے پھندا ہو اَور فلسطینیوں کا ہاتھ اُس کے خِلاف ہو۔“ لہٰذا شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَب تمہارے لیٔے میرا داماد بننے کا دُوسرا موقع ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات