Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔ پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو: ”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 میرا توکُّل خُداوند پر ہے۔ تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। मैंने रब में पनाह ली है। तो फिर तुम किस तरह मुझसे कहते हो, “चल, परिंदे की तरह फड़फड़ाकर पहाड़ों में भाग जा”?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ مَیں نے رب میں پناہ لی ہے۔ تو پھر تم کس طرح مجھ سے کہتے ہو، ”چل، پرندے کی طرح پھڑپھڑا کر پہاڑوں میں بھاگ جا“؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 11:1
21 حوالہ جات  

اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا، اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


اَور داویؔد نے بیابان کے قلعوں میں اَور زِیفؔ کے بیابان کی پہاڑیوں میں قِیام کیا۔ شاؤل مُتواتر داویؔد کی تلاش میں رہا لیکن خُدا نے داویؔد کو شاؤل کے ہاتھ نہ آنے دیا۔


اُسی وقت بعض فرِیسی یِسوعؔ کے پاس آئے اَور کہنے لگے، ”یہاں سے نکل کر کہیں اَور چلے جائیے کیونکہ ہیرودیسؔ آپ کو قتل کروانا چاہتاہے۔“


تُم اَپنے آپ کو ہِرنی کی مانند شِکاری کے ہاتھ سے، اَور چڑیا کی مانند صیّاد کے جال سے چھُڑا لو۔


اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


کیا کُوشی اَور لیبیا کی زبردست فَوج، رتھوں اَور گُھڑسواروں کے ساتھ آپ سے جنگ کرنے نہیں آئی تھی؟ تاہم جَب آپ نے یَاہوِہ پر اِعتماد کیا تو اُنہُوں نے اُنہیں آپ کے ہاتھ میں کر دیا۔


لیکن اَے یَاہوِہ، میرا توکّل آپ پر ہے؛ میں کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“


جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے، اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی، آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں آپ میں پناہ لیتا ہُوں؛ اِن سَب سے جو میرا تعاقب کرتے ہیں مُجھے بچائیں اَور رِہائی بخشیں،


تَب آساؔ نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی، اَے یَاہوِہ جنگ کی صورت میں زورآور کے خِلاف ناتواں کی مدد کرنے کو آپ کے علاوہ اَور کویٔی نہیں ہے جو مدد کے لئے مَوجُود ہو۔ اِس لئے اَے یَاہوِہ ہمارے خُدا، ہماری مدد کر کیونکہ ہم صرف آپ پر ہی اُمّید رکھتے ہیں اَور آپ ہی کے نام سے اِس لشکرِ جبّار کا مُقابلہ کرنے آئے ہیں۔ اَے یَاہوِہ آپ ہی ہمارے خُدا ہیں۔ اَیسا کبھی نہ ہو کہ اِنسان آپ کے مُقابلے میں غالب ہونے پایٔے۔


اَور پھر یُوناتانؔ نے چِلّاکر یہ کہا، ”جلدی کر، جلدی جا! ٹھہر مت!“ اَور وہ لڑکا اُس تیر کو اُٹھاکر اَپنے آقا کے پاس لَوٹ آیا۔


لیکن داویؔد نے اَپنے دِل میں سوچا کہ، ”کسی نہ کسی دِن میں شاؤل کے ہاتھوں مارا جاؤں گا۔ لہٰذا میرے لیٔے یہی بہتر ہوگا کہ میں بچ کر فلسطینیوں کی سرزمین کو نکل جاؤں۔ تَب شاؤل نا اُمّید ہوکر اِسرائیل میں ہر جگہ میری جُستُجو کرنا چھوڑ دے گا اَور مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔“


وہاں سے داویؔد مُوآب میں مِصفاہؔ کو گیا اَور شاہِ مُوآب سے کہا، ”کیا اِجازت ہے کہ میرے باپ اَور ماں آپ کے یہاں آکر اُس وقت تک رہیں جَب تک مُجھے مَعلُوم نہ ہو جائے کہ خُدا میرے لیٔے کیا کریں گے؟“


شاؤل نے داویؔد کے گھر قاصِد بھیجے کہ اُس کی تاک میں رہیں اَور صُبح کو اُسے مار ڈالیں۔ مگر داویؔد کی بیوی میکلؔ نے اُنہیں خبردار کر دیا، ”اگر تُم جان بچانے کے لیٔے آج رات بھاگے نہیں تو کل تُم مار ڈالے جاؤ گئے۔“


لیکن مَیں نے کہا، ”کیا میرے جَیسا کوئی آدمی بھاگ نکلے؟ یا کیا مُجھ جَیسا آدمی ہیکل میں گھُس کر زندہ رہ پایٔےگا؟ میں نہیں جاؤں گا!“


کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔


”تُم کیسے کہہ سکتے ہو، ’ہم سُورما ہیں، جو میدانِ جنگ میں دِلیری دِکھانے ہیں‘؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات