Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 वह रब का शुक्र करें कि उसने अपनी शफ़क़त और अपने मोजिज़े इनसान पर ज़ाहिर किए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 وہ رب کا شکر کریں کہ اُس نے اپنی شفقت اور اپنے معجزے انسان پر ظاہر کئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:8
16 حوالہ جات  

وُہی چُھڑاتا اَور بچاتا ہے؛ اَور وُہی آسمان اَور زمین پر نِشانات اَور عجائبات کر دِکھاتا ہے۔ اُسی خُدا نے دانی ایل کو شیروں کی طاقت سے چھُڑایا ہے۔“


یَاہوِہ کی حَمد کرو۔ ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرنا کتنا اَچھّا ہے، اُن کی سِتائش کرنا کتنا دِل پسند اَور مُناسب ہے!


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے لیٔے کئے ہُوئے کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں۔


ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛ بَلکہ آنے والی نَسل کو یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں، اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے لیٔے کئے ہُوئے کارناموں کے باعث، لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے لیٔے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،


میں یَاہوِہ کی شفقت کا ذِکر کروں گا، خصوصاً اُن کاموں کا جِن کی خاطِر اُس کی سِتائش کی جائے، اَور اُن تمام باتوں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے کیں ہاں اُن تمام مہربانیوں کا جو اُس نے اَپنی خاص رحمت اَور فراواں شفقت سے اِسرائیل کے گھرانے پر ظاہر کیں۔


یَاہوِہ نے اَپنے عجائبات کی یادگار قائِم کی ہے؛ یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں۔


کاش کہ وہ عقلمند ہوتے اَور اِسے سمجھتے اَور جانتے کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا!


کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا، تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی، اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔


میرے ساتھ یَاہوِہ کی تمجید کرو؛ آؤ ہم مِل کر اُن کے نام کی تعظیم کریں۔


کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا!


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نے کیٔی عجِیب کارنامے کئے ہیں۔ جو تدبیریں آپ نے ہمارے لیٔے کی ہیں اُنہیں کویٔی شُمار نہیں کر سَکتا؛ اگر مَیں اُن کا ذِکر کروں یا اُنہیں بَیان کرنا چاہُوں، تو وہ اِس قدر زِیادہ ہیں کہ بَیان سے بھی باہر ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات