Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 لیکن یَاہوِہ نے مسکینوں کو اُن کے افلاس میں سے نکال کر سرفراز کیا اَور اُن کے خاندانوں کو گلّوں کی مانند بڑھا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 تَو بھی وہ مُحتاج کو مُصِیبت سے نِکال کر سرفراز کرتا ہے اور اُس کے خاندان کو ریوڑ کی طرح بڑھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 लेकिन मुहताज को वह मुसीबत की दलदल से निकालकर सरफ़राज़ करता और उसके ख़ानदानों को भेड़-बकरियों की तरह बढ़ा देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 لیکن محتاج کو وہ مصیبت کی دلدل سے نکال کر سرفراز کرتا اور اُس کے خاندانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح بڑھا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:41
21 حوالہ جات  

وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛ وہ اُنہیں اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں اَور جاہ و جلال کے تخت عطا فرماتے ہیں۔ ”کیونکہ زمین کے سُتون یَاہوِہ ہی کے ہیں؛ اَور اُن ہی پر اُنہُوں نے دُنیا قائِم کی ہے۔


وہ اَپنے چُھوٹے بچّوں کو بھیڑوں کی طرح کھُلا چھوڑ دیتے ہیں؛ اَور اُن کے لڑکے اُچھلتے کودتے رہتے ہیں۔


لیکن وہ اَپنے لوگوں کو گلّہ کی مانند نکال لائے؛ اَور بیابان میں اُن کی بھیڑوں کی طرح رہنمائی کی۔


وہ مسکینوں کو اُونچے مقاموں پر بِٹھاتے ہیں، اَور ماتم کرنے والوں کو سلامتی بخشتے ہیں۔


اِس لیٔے ہم اُنہیں مُبارک کہتے ہیں جنہوں نے دُکھوں میں صبر کے ساتھ زندگی گُزاری۔ تُم نے حضرت ایُّوب کے صبر کا حال تو سُنا ہی ہے اَور یہ بھی جانتے ہو کہ خُداوؔند آخِر میں کِس قدر اُن پر مہربان ہُوا کیونکہ خُداوؔند رحم دِل اَور شفقت والا ہے۔


بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں، اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔


اُس کے بعد ایُّوب ایک سَو چالیس بَرس زندہ رہے اَور اَپنے بیٹوں اَور اُن کے بچّوں کی چوتھی پُشت تک دیکھی۔


تمہاری گذشتہ شان و شوکت کے مُقابلہ میں، تمہارا مُستقبِل زِیادہ رَوشن ہوگا۔


اَور یَاہوِہ نے حنّہؔ پر مہربانی کی۔ وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس کے تین بیٹے اَور دو بیٹیاں اَور پیدا ہُوئیں۔ اِسی دَوران وہ لڑکا شموایلؔ یَاہوِہ کے حُضُور بڑا ہوتا گیا۔


اِسرائیل نے یُوسیفؔ سے کہا، ”مُجھے اُمّید نہ تھی کہ تمہارا چہرہ پھر سے دیکھ پاؤں گا اَور اَب دیکھو خُدا نے مُجھے تمہاری اَولاد بھی دیکھنے دی۔“


اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔ اِسرائیل پر سلامتی ہو۔


جو مُصیبت زدہ ہیں خُدا اُنہیں اُن کی مُصیبت سے چھُٹکارا دیتے ہیں؛ اَور دُکھ درد کے ذریعہ اُن کے کان کھولتے ہیں۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں مُلکِ اِسرائیل اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے گھرانوں میں اِنسانوں اَور حَیوانوں دونوں کے بچّوں کو بہت بڑھاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات