Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 خُدا جو اُمرا کو ذِلّت سے دوچار کرتے ہیں اُنہُوں نے اُنہیں بے راہ ویرانہ میں بھٹکایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 وہ اُمرا پر ذِلّت اُنڈیل دیتا ہے اور اُن کو بے راہ وِیرانہ میں بھٹکاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 तो वह शुरफ़ा पर अपनी हिक़ारत उंडेल देता और उन्हें रेगिस्तान में भगाकर सहीह रास्ते से दूर फिरने देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 تو وہ شرفا پر اپنی حقارت اُنڈیل دیتا اور اُنہیں ریگستان میں بھگا کر صحیح راستے سے دُور پھرنے دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:40
23 حوالہ جات  

وہ دُنیا کے رہنماؤں کے ذہن کند کر دیتے ہیں؛ وہ اُنہیں بے راہ بیابان میں بھٹکا دیتے ہیں۔


وہ اُمرا پر ذِلّت برساتے ہیں اَور زور آوروں کو خالی ہاتھ کر دیتے ہیں۔


نبوکدنضرؔ کے متعلّق جو بات کہی گئ تھی وہ اُسی وقت پُوری ہُوئی۔ اُسے لوگوں کے درمیان سے نکالا گیا اَور اُس نے بَیل کی مانند گھاس کھاتا رہا۔ اَور اُس کا جِسم آسمان کی شبنم سے گیلا ہُوا یہاں تک کہ اُس کے بال عُقاب کے پروں کی مانند اَور اُس کے ناخن پرندوں کے پنجوں کے مانند بڑھ گیٔے۔


تاکہ تُم بادشاہوں، سپہ سالاروں، زور آوروں، گھوڑوں اَور اُن کے سواروں کا، آزاد یا غُلاموں، چُھوٹے یا بڑے، سَب آدمیوں کا گوشت کھاؤ۔“


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


بعض لوگ بیابانوں اَور صحراؤں میں مارے مارے پھرے، لیکن بسنے کے لیٔے کسی شہر کی راہ نہ پائی۔


اُنہُوں نے اَپنے دُشمنوں کو مار کر پسپا کر دیا؛ اَور اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے رُسوا کیا۔


اِس لیٔے تُم احابؔ سے یہ کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا تُم نے ایک آدمی کو قتل کرکے اُس کی جائداد پر قبضہ نہیں کر لیا ہے؟‘ پھر اُس سے یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: جہاں کُتّوں نے نبوتؔ کا خُون چاٹا ہے، اُسی جگہ وہ تمہارا ہی خُون چاٹیں گے، ضروُر تمہارا!‘ “


فلسطینیوں نے پُوچھا، ”خطا کی قُربانی کے طور پر کیا ہرجانہ بھیجنا چاہیے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”فلسطینی سرداروں کی تعداد کے مُطابق سونے کی پانچ گِلٹیاں اَور سونے کے پانچ چُوہے۔ کیونکہ تُم اَور تمہارے سردار طاعون کی وَبا میں مُبتلا ہُوئے ہو۔


جَب اُنہُوں نے اُسے مُنتقل کر دیا تو یَاہوِہ کا ہاتھ اُس شہر کے خِلاف اُٹھا اَور وہاں بڑا خوف و ہِراس پھیل گیا اَور یَاہوِہ نے اُس شہر کے لوگوں کو چُھوٹے سے بڑے تک گِلٹیوں کی وَبا میں مُبتلا کر دیا۔


لیکن حِبرؔ کی بیوی یاعیلؔ نے خیمہ کی ایک میخ اَور ہتھوڑا اُٹھایا اَور دبے پاؤں اُس کے پاس گئی جَب کہ وہ تھکاوٹ کے مارے گہری نیند سو رہاتھا۔ اُس نے پُوری طاقت سے وہ میخ اُس کی کنپٹی میں ٹھونک دی اَور وہ میخ اُس کی کنپٹی سے پار ہوکر زمین میں گھُس گئی اَور وہ مرگیا۔


اُنہُوں نے اُسے بیابان میں، بنجر اَور ہیبت ناک ویرانے میں پایا۔ اُنہُوں نے اُس کی حِفاظت کی اَور اُس کی خبر لی؛ اَور اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح اُسے محفوظ رکھّا۔


اَور یَاہوِہ نے اَیسا ہی کیا اَور مکھّیوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ فَرعوہؔ کے محل میں اَور اُس کے اہلکاروں کے گھروں میں آ گھُسے اَور سارے مِصر کی زمین مکھّیوں کی وجہ سے خَراب ہو گئی۔


اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا اَور جَب اَہرونؔ نے اَپنا عصا لے کر ہاتھ بڑھایا اَور زمین کی گَرد پر مارا تو وہ اِنسانوں اَور جانوروں پر جُوؤں میں تبدیل ہو گئی اَور مِصر کی زمین کی ساری گَرد جُوئیں بَن گئی۔


اَور دریائے نیل مینڈکوں سے بھر جائے گا اَور وہ تمہارے محل کے اَندر، تمہاری خواب گاہ میں اَور تمہارے پلنگ پر، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے گھروں میں، تنوروں میں اَور آٹا گُوندھنے کے لگنوں میں گُھسنے لگیں گے۔


اَور مینڈک تُم پر، تمہارے لوگوں پر اَور تمہارے تمام اہلکاروں پر چڑھ آئیں گے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات