Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 107:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ کے چھُڑائے ہُوئے یہی کہیں۔ جنہیں اُس نے فدیہ دے کر مُخالف کے ہاتھ سے چھُڑا لیا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند کے چُھڑائے ہُوئے یہی کہیں۔ جِن کو اُس نے فِدیہ دے کر مُخالِف کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब के नजातयाफ़्ता जिनको उसने एवज़ाना देकर दुश्मन के क़ब्ज़े से छुड़ाया है सब यह कहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب کے نجات یافتہ جن کو اُس نے عوضانہ دے کر دشمن کے قبضے سے چھڑایا ہے سب یہ کہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 107:2
20 حوالہ جات  

کہ وہ ہمیں ہمارے دُشمنوں سے چُھڑائے گا، اَور ہمیں بے خوف اَپنی خدمت کرنے کے لائق بنائے گا،


المسیح نے جو ہمارے لیٔے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شَریعت کی لعنت سے چُھڑا لیا کیونکہ صحیفہ میں لِکھّا ہے: ”جو کویٔی صلیب کی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔“


خُدا نے اُنہیں کینہ ور کے ہاتھ سے بچا لیا؛ اَور دُشمن کے ہاتھ سے چھُڑا لیا۔


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں؛ اَے یَاہوِہ، سچّائی کے خُدا! میرا فدیہ دیں۔


”اِسرائیلؔ کے خُداوؔند، خُدا کی حَمد ہو، کیونکہ خُدا نے آکر اَپنے لوگوں کو مخلصی بخشی۔


مَیں نے تیری خطاؤں کو بادل کی مانند، اَور تیرے گُناہوں کو صُبح کے کُہرے کی طرح مٹا دیا ہے۔ میرے پاس لَوٹ آ، کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ اَدا کیا ہے۔“


وہاں شیرببر نہ ہوگا، نہ کویٔی حَیوان اُس پر چڑھ پایٔےگا؛ نہ وہ وہاں پایٔے جایٔیں گے۔ لیکن صِرف نَجات یافتہ لوگ ہی وہاں سیر کریں گے،


لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔


”میں تُمہیں بدکاروں کے ہاتھوں سے بچاؤں گا، اَور ظالموں کے شکنجہ سے نَجات دِلاؤں گا۔“


اُس کے لوگ مُقدّس اَور یَاہوِہ کے چھُڑائے ہُوئے لوگ کہلایٔیں گے؛ اَور تُو اَے یروشلیمؔ، خُدا کا مطلوبہ شہر کہلائے گا، جسے خُدا نے ترک نہیں کیا۔


چونکہ یَاہوِہ تُم سے مَحَبّت رکھتے تھے اَور وہ اُس قَسم کو بھی پُورا کیٔے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی۔ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے غُلامی کے مُلک سے نکال کر مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے ہاتھ سے رِہائی بخشی۔


کیونکہ یَاہوِہ یعقوب کا فدیہ اَدا کریں گے اَور اُنہیں اُن سے بھی زورآور لوگوں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشیں گے۔


اَور یاد رکھنا کہ مِصر میں تُم بھی غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اُس سے مخلصی بخشی۔ اِس لیٔے آج مَیں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


لیکن ہمیں تُو یہ اُمّید تھی کہ یہی وہ شخص ہے جو اِسرائیلؔ کو مخلصی عطا کرنے والا ہے اَور اِس کے علاوہ اِن واقعات کو ہُوئے آج تیسرا دِن ہے۔


کیونکہ اِنتقام کا دِن میرے دِل میں تھا، اَور میرا سالِ رِہائی آ پہُنچا ہے۔


یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر، اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تو زچّہ کی مانند درد سے تکلیف اُٹھا رہی ہے، اَب تُجھے کھُلے میدان میں جا کر رہنے کے لیٔے، شہر کو چھوڑ دینا چاہئے۔ تُو بابیل کو جائے گی؛ وہاں تُو رِہائی پایٔے گی۔ وہیں یَاہوِہ تُجھے، تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات