Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب خُدا نے بحرِقُلزمؔ کو ڈانٹا اَور وہ خشک ہو گیا؛ اَور وہ اُنہیں گہراؤ میں سے اَیسے لے گئے گویا وہ کویٔی بیابان تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔ وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسے بیابان میں سے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उसने बहरे-क़ुलज़ुम को झिड़का तो वह ख़ुश्क हो गया। उसने उन्हें समुंदर की गहराइयों में से यों गुज़रने दिया जिस तरह रेगिस्तान में से।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُس نے بحرِ قُلزم کو جھڑکا تو وہ خشک ہو گیا۔ اُس نے اُنہیں سمندر کی گہرائیوں میں سے یوں گزرنے دیا جس طرح ریگستان میں سے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:9
16 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ کی ڈانٹ سے، اَور آپ کے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے، سمُندر کی وادیاں دِکھائی دینے لگیں اَور زمین کی بُنیادیں نموُدار ہو گئیں۔


وہ سمُندر کو ڈانٹتے ہیں اَور اُسے سُکھا دیتے ہیں؛ وہ سَب دریاؤں کو سُکھا دیتے ہیں۔ باشانؔ اَور کرمِلؔ سُوکھ جاتے ہیں اَور لبانونؔ کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔


کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر کو، یعنی گہراؤ کے پانی کو خشک کر دیا، جِس نے سمُندر کی تہہ میں راستہ بنا دیا؛ تاکہ جِن کا فدیہ دیا گیا وہ اُسے عبور کر سکیں؟


اُنہُوں نے سمُندر کے دو حِصّے کئے اَور اُنہیں پار اُتارا؛ اَور پانی کو دیوار کی مانند کھڑا کر دیا۔


اُنہُوں نے سمُندر کو خشک زمین میں بدل دیا، اَور وہ دریا میں سے پیدل گزر گئے۔ آؤ ہم اُن میں خُوشی منائیں۔


اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اَے کم ایمان والو! تُم خوفزدہ کیوں ہو؟“ تَب حُضُور نے اُٹھ کر طُوفان اَور لہروں کو ڈانٹا اَور بڑا اَمن ہو گیا۔


کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات