Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تو بھی خُدا نے اَپنے نام کی خاطِر اُنہیں بچا لیا، تاکہ اَپنی عظیم قُدرت ظاہر فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تَو بھی اُس نے اُن کو اپنے نام کی خاطِر بچایا تاکہ اپنی قُدرت ظاہِر کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तो भी उसने उन्हें अपने नाम की ख़ातिर बचाया, क्योंकि वह अपनी क़ुदरत का इज़हार करना चाहता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 توبھی اُس نے اُنہیں اپنے نام کی خاطر بچایا، کیونکہ وہ اپنی قدرت کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:8
20 حوالہ جات  

لیکن مَیں نے اَپنے نام کی خاطِر اَیسا کیا تاکہ میرا نام اُن قوموں کے درمیان جِن میں وہ رہتے تھے اَور جِن کے دیکھتے ہُوئے مَیں نے اُن کو مِصر سے نکلنے کے لیٔے اَپنے آپ کو اُن پر ظاہر کیا تھا ناپاک نہ ہو۔


لیکن مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے برپا کیا ہے تاکہ میں تُم پر اَپنی قُدرت ظاہر کروں اَور ساری زمین میں میرا نام مشہُور ہو جائے۔


لیکن مَیں نے جو کچھ کیا اَپنے نام کی خاطِر کیا تاکہ وہ اُن قوموں کی نگاہ میں جِن کی آنکھوں کے سامنے میں اُنہیں نکال لایا، ناپاک نہ ہو۔


اِسی لیٔے کِتاب مُقدّس میں فَرعوہؔ سے کہا گیا ہے: ”مَیں نے تُجھے اِس لیٔے برپا کیا ہے کہ تیرے خِلاف اَپنی قُدرت ظاہر کروں اَور ساری زمین میں میرا نام مشہُور ہو جائے۔“


اَے بنی اِسرائیل! جَب مَیں اَپنے نام کی خاطِر تُم سے سلُوک کروں گا، نہ کہ تمہاری بُری روِشوں اَور تمہاری بداعمالی کے مُطابق، تَب تُم جان لوگے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔‘ “


لیکن مَیں نے اَپنا ہاتھ روکا اَور اَپنے نام کی خاطِر اَیسا کیا تاکہ وہ اُن قوموں کی نگاہ میں جِن کی آنکھوں کے سامنے میں اُنہیں نکال لایا ناپاک نہ ہو۔


اَپنے نام کی خاطِر ہمیں ردّ نہ کریں؛ اَپنے جلالی تخت کی تحقیر نہ کریں۔ اُس عہد کو یاد کریں، جو آپ نے ہم سے باندھا تھا، اَور اُسے ردّ نہ کریں۔


کیونکہ کنعانی اَور اِس مُلک کے اَور لوگ یہ سُن کر ہمیں گھیر لیں گے اَور ہمارا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں گے۔ پھر آپ اَپنے عظیم نام کے لیٔے کیا کریں گے؟“


اَے یَاہوِہ! آپ کا داہنا ہاتھ، قُوّت میں جلالی تھا۔ اَے یَاہوِہ! آپ کے ہاتھ نے، دُشمن کو چکنا چُور کر دیا۔


اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں، پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛ کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛ اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر، میری جان کی حِفاظت کریں؛ اَپنی راستبازی کے مُطابق میری جان کو مُصیبت سے رِہائی بخشیں۔


اُنہُوں نے غَیر قوموں کی مِیراث اَپنی اُمّت کو دے کر، اَپنے کاموں کی قُوّت اُنہیں دِکھائی ہے۔


اَور مَوشہ نے اَپنے سسُر کو بتایا کہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی خاطِر فَرعوہؔ اَور مِصریوں کے ساتھ کیا کچھ کیا اَور راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں آئیں اَور یَاہوِہ کِس طرح اُنہیں حِفاظت سے لے آئے۔


اُنہُوں نے یہ اِس لیٔے کیا تاکہ دُنیا کی ساری قومیں جان لیں کہ یَاہوِہ کا ہاتھ زورآور ہے اَور تُم ہمیشہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانتے رہو۔“


اَور یَاہوِہ اَپنے عظیم نام کی خاطِر اَپنے لوگوں کو ترک نہیں کریں گے کیونکہ اُنہیں یہی پسند آیا کہ تُمہیں اَپنی قوم بنائیں۔


اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔ وہ اَپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔


مَیں اَپنے نام کی خاطِر اَپنے غضب میں تاخیر کر رہا ہُوں؛ اَور اَپنے جلال کی خاطِر مَیں نے اُسے روک رکھتا ہے، تاکہ مَیں تُجھے پُوری طرح تباہ نہ کر ڈالوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات