Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَور جنہوں نے اُنہیں اسیر کر رکھا تھا اُن کے دِل رحم سے بھر دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

46 اُس نے اُن کو اسِیر کرنے والوں کے دِل میں اُن کے لِئے رحم ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 उसने होने दिया कि जिसने भी उन्हें गिरिफ़्तार किया उसने उन पर तरस खाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 اُس نے ہونے دیا کہ جس نے بھی اُنہیں گرفتار کیا اُس نے اُن پر ترس کھایا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:46
8 حوالہ جات  

میں تُم پر رحم کروں گا تاکہ وہ تُم پر رحم کرے اَور تُمہیں تمہارے مُلک میں بحال کرے۔


اگرچہ ہم غُلام ہیں تاہم ہمارے خُدا نے ہمیں ہماری غُلامی میں ترک نہیں کیا بَلکہ اُنہُوں نے فارسؔ کے بادشاہوں کے سامنے ہم پر اَپنی شفقت کا مظاہرہ کیا۔ اُنہُوں نے ہمیں نئی زندگی دی کہ ہم اَپنے خُدا کے گھر کو پھر سے تعمیر کریں اَور اُس کے کھنڈرات کی مرمّت کریں اَور اُنہُوں نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں ہمیں محفوظ کر دیا ہے۔


یَاہوِہ نے جَواب دیا، یقیناً، میں تُمہیں کسی اَچھّے مقصد کے لیٔے آزاد کر دُوں گا؛ مُصیبت اَور تکلیف کے اوقات میں مَیں تمہارے دُشمنوں کو تُم سے اِلتجا کرنے پر مجبُور کروں گا۔


اَور اَپنی اُمّت کو جِس نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا اَور اُن کی سَب خطائیں جو اُنہُوں نے آپ کے خِلاف سرزد کیں، مُعاف کردینا اَور اُنہیں اِغوا کرنے والوں کے آگے اُن پر رحم کرنا تاکہ وہ اُن پر رحم کریں؛


یَاہوِہ اَپنے اِس خادِم کی دعا سُنیں اَور اَپنے اُن خادِموں کی دعاؤں پرجو آپ کے نام کی بڑی تعظیم کرتے ہیں کان لگائیں۔ جَب آپ کا خادِم اُس شخص (بادشاہ) کے حُضُور میں اَپنی درخواست لے کر جاتا ہے تو اَپنے خادِم پر کرم فرمائیں اَور اُسے کامیابی سے ہمکنار کریں۔“ اُس وقت میں بادشاہ کا ساقی تھا۔


اگر تُم یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کروگے تو پھر تمہارے بھائیوں اَور بچّوں کو اسیر کرنے والے اُن پر ترس کھایٔیں گے اَور وہ اِس مُلک کو واپس آ جایٔیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا بڑے مہربان اَور رحیم ہیں۔ اگر تُم اُن کی طرف پھروگے تو وہ تُم سے اَپنا مُنہ نہ پھیریں گے۔“


تَب آپ آسمان پر سے سُن کر اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کا گُناہ مُعاف کردینا اَور اُنہیں اِس مُلک میں واپس لے آنا، جو آپ نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔


اُن کے تمام پڑوسیوں نے چاندی، سونا، سامان، مال مویشی، قیمتی تحائف اَور کیٔی اَور چیزیں خُوشی خُوشی مُہیّا کرکے اُن کی مدد کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات