Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مُبارک ہیں وہ جو عدل قائِم کرتے ہیں، اَور ہر وقت راستی کے کام کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مُبارک ہیں وہ جو عدل کرتے ہیں اور وہ جو ہر وقت صداقت کے کام کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मुबारक हैं वह जो इनसाफ़ क़ायम रखते, जो हर वक़्त रास्त काम करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مبارک ہیں وہ جو انصاف قائم رکھتے، جو ہر وقت راست کام کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:3
29 حوالہ جات  

اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے، وہ جو راستبازی پر چلتا ہے، اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے،


لیکن جو شخص آزاد کرنے والی کامِل شَریعت کا گہرائی سے غور کرتا اَور اُس پر قائِم رہتاہے تو وہ سُن کر بھُولنے والا نہیں بَلکہ اُس پر عَمل کرنے والا ہے۔ اَیسا شخص اَپنے ہر کام میں برکت پایٔےگا۔


ہم نیکی کرنے سے بیزار نہ ہوں کیونکہ اگر مایوس نہیں ہوں گے تو عَین وقت پر فصل کاٹیں گے۔


تُم میرے دوست ہو بشرطیکہ میرے حُکم پر عَمل کرتے رہو۔


تُم اِن باتوں کو جان گیٔے ہو، اِن باتوں پر عَمل بھی کروگے تو تُم مُبارک ہوگے۔


”مُبارک ہیں وہ جنہوں نے اَپنے لباس دھو لیٔے ہیں کیونکہ اُنہیں شجرِ حیات کے پھل کھانے کا حق ملے گا اَور وہ پھاٹکوں سے شہر میں داخل ہو سکیں گے۔


جو نیک کاموں کی تلاش میں ہیں جلال، عزّت اَور بَقا چاہتے ہیں، اُنہیں وہ اَبدی زندگی عطا فرمائے گا۔


کیونکہ جو کویٔی خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وُہی میرا بھایٔی، میری بہن اَور میری ماں ہے۔“


میں آخِر تک پُورے دِل سے آپ کے قوانین کو مانتا رہُوں گا۔


مَیں نے قَسم کھائی ہے اَور اُس پر قائِم ہُوں، کہ مَیں آپ کے آئین کی صداقت کے اَحکام پر عَمل کروں گا۔


میں ابدُالآباد، آپ کے آئین پر عَمل کرتا رہُوں گا۔


ہر وقت آپ کے آئین کے اشتیاق میں میری رُوح تڑپتی رہتی ہے۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اُن کے تمام تقاضوں، قوانین، آئین اَور اُن کے اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا۔


اِس لیٔے، ”وہ خُدا کے تخت کے سامنے مَوجُود ہیں اَور دِن رات اُس کے آسمانی بیت المُقدّس میں اُس کی عبادت کرتے ہیں؛ اَور وہ جو تخت پر بیٹھا ہے اَپنی حُضُوری میں اُنہیں پناہ دے گا۔


لہٰذا میری تو یہی کوشش رہتی ہے کہ خُدا اَور اِنسان دونوں کے سامنے میری نیک نیّتی بنی رہے۔


لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”جو لوگ خُدا کا کلام سُنتے اَور اُس پر عَمل کرتے ہیں وہ زِیادہ مُبارک ہیں۔“


آپ اُن لوگوں کی مدد کے لیٔے آگے بڑھتے ہیں جو خُوشی سے نیکی کرتے ہیں، اَور آپ کے طور طریقوں کو یاد رکھتے ہیں۔ لیکن جَب ہم اُن کے خِلاف گُناہ کرتے چلے گیٔے، تَب آپ غضبناک ہو گئے۔ پھر ہم نَجات کیسے پائیں گے؟


تُم چوری نہ کرنا۔


”مگر اَے فریسیوں، تُم پر افسوس، تُم پودینہ، سَداب اَور سبزی ترکاری کا دسواں حِصّہ تو خُدا کو دیتے ہو لیکن دُوسری طرف اِنصاف کرنے سے اَور خُدا کی مَحَبّت سے غافل رہتے ہو۔ لازِم تُو یہ تھا کہ تُم پہلے والے کو بغیر چھوڑے پُورا کرتے اَور بعد والے کو بھی عَمل میں لاتے۔


میری جَوانی کے گُناہوں کو اَور میرے باغی طریقوں کو یاد نہ کریں؛ اَپنی شفقت کے مُطابق مُجھے یاد فرمائیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نیک ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات