Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 106:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُنہُوں نے اُس خُدا کو فراموش کر دیا جِس نے اُنہیں نَجات بخشی تھی، اَور جِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کئے تھے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 وہ اپنے مُنّجی خُدا کو بُھول گئے جِس نے مِصرؔ میں بڑے بڑے کام کِئے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 वह अल्लाह को भूल गए, हालाँकि उसी ने उन्हें छुड़ाया था, उसी ने मिसर में अज़ीम काम किए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 وہ اللہ کو بھول گئے، حالانکہ اُسی نے اُنہیں چھڑایا تھا، اُسی نے مصر میں عظیم کام کئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 106:21
22 حوالہ جات  

کیا کنواری اَپنے زیورات، اَور دُلہن اَپنی آرائِش بھُول سکتی ہے؟ پھر بھی میری قوم نے ایک عرصہ سے مُجھے بھُلا دیا ہے۔


اَے مِصر! اُنہُوں نے تُم میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب خادِموں پر، اَپنے نِشانات اَور عجائب ظاہر کئے۔


لیکن وہ بہت جلد بھُول گیٔے کہ خُدا نے کیا کیا تھا اَور اُن کی مشورت کا اِنتظار نہ کیا۔


وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔


یا کیا یَاہوِہ تمہارے خُدا جَیسا کویٔی اَور معبُود بھی ہُواہے، جِس نے اَپنی خاطِر کسی قوم کو کسی دُوسرے مِصر کے درمیان سے نکالنے کے لیٔے حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب اَور آزمائشوں، مُہیب کارناموں اَور جنگوں اَور قوی ہاتھ کے ذریعے تمہاری آنکھوں کے سامنے نکال لایا ہو؟


خیانت نہ کریں بَلکہ پُوری وفاداری سے کام کریں تاکہ اُن کے سارے کام ہمارے مُنجّی خُدا کی تعلیم کی زینت کا باعث ہو سکیں۔


اَور جسے اَب خُدا نے اَپنے مُقرّر وقت پر اَپنے کلام کو میرے اُس مُنادی کے ذریعہ ظاہر کیا جو ہمارے مُنجّی خُدا کے حُکم سے میرے سُپرد کیا گیا۔


لیکن مَیں یہُوداہؔ کے گھرانے پر رحم کروں گا اَور اُنہیں بچاؤں گا۔ لیکن کمان، تلوار یا جنگ یا گھوڑوں اَور سواروں سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا کے ذریعہ۔“


اُس نے فرمایا، ”یقیناً وہ میرے لوگ ہیں، اَیسے فرزند جو کبھی بےوفائی نہ کریں گے“؛ اَور اِس لیٔے وہ اُن کا مُنجّی بنا۔


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“


اَور یَاہوِہ نے ہماری آنکھوں کے سامنے مِصر اَور فَرعوہؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف نہایت عظیم اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھائے۔


اَور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے نہایت خُوش ہے،


اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو یاد نہ رکھا جِس نے اُنہیں اُن کے ہر طرف کے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑایا تھا۔


تُونے اَپنے مُنجّی خُدا کو فراموش کیا؛ اَور اُس چٹّان کو یاد نہ رکھا جو تیرا قلعہ ہے۔ اِس لیٔے خواہ تُو اَچھّے سے اَچھّے پَودے اَور درآمد کی ہُوئی انگوری بیلیں لگائے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات