Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تُم جو اُن کے خادِم اَبراہامؔ کی نَسل ہو، اَور تُم جو یعقوب کی اَولاد اَور اُن کے برگُزیدہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اَے اُس کے بندے ابرہامؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तुम जो उसके ख़ादिम इब्राहीम की औलाद और याक़ूब के फ़रज़ंद हो, जो उसके बरगुज़ीदा लोग हो, तुम्हें सब कुछ याद रहे!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تم جو اُس کے خادم ابراہیم کی اولاد اور یعقوب کے فرزند ہو، جو اُس کے برگزیدہ لوگ ہو، تمہیں سب کچھ یاد رہے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:6
14 حوالہ جات  

لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


تُم نے مُجھے نہیں چُنا، بَلکہ مَیں نے تُمہیں چُنا اَور مُقرّر کیا ہے تاکہ تُم جا کر پھل لاؤ اَیسا پھل جو قائِم رہے تاکہ جو کُچھ تُم میرا نام لے کر باپ سے مانگوگے وہ تُمہیں عطا کرےگا۔


”پر تُم، اَے اِسرائیل، میرے خادِم، اَے یعقوب، جسے مَیں نے چُنا، میرے دوست اَبراہامؔ کی نَسل سے ہے،


اَے کیڑے یعقوب ڈر مت، اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت، کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے، اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔


تاکہ مَیں آپ کے برگُزیدوں کی اِقبالمندی سے لُطف اَندوز ہو سکوں، اَور آپ کی قوم کی خُوشی میں شریک ہو سکوں، اَور آپ کی مِیراث کے لوگوں کے ساتھ مِل کر فخر کر سکوں۔


کیونکہ اُنہیں اَپنا مُقدّس وعدہ یاد آیا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم اَبراہامؔ سے کیا تھا۔


اَور پھر خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمہارے باپ کا خُدا یعنی اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا، خُدا ہُوں۔“ اِس پر مَوشہ نے اَپنا مُنہ چھُپا لیا، کیونکہ وہ خُدا کی نظر کی تاب نہ لا سکنے سے ڈرتے تھے۔


وہ اَپنے لوگوں کو خُوشی مناتے ہُوئے، اَور اَپنے برگُزیدوں کو نغمہ گاتے ہُوئے نکال لائے؛


یعنی اَپنے خادِم اِسرائیل کو مِیراث میں دئیے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


مَیں نے اَپنے خادِم یعقوب، اَور اَپنے برگُزیدہ اِسرائیل کی خاطِر، تُجھے نام لے کر بُلایا ہے اَور تُجھے اعزازی لقب عطا کیا ہے، حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات