Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 اَور خُدا نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے مُلک دے دئیے، اَور وہ دُوسروں کی محنت کے پھل کے وارِث بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 اور اُس نے اُن کو قَوموں کے مُلک دِئیے اور اُنہوں نے اُمّتوں کی مِحنت کے پَھل پر قبضہ کِیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 उसने उन्हें दीगर अक़वाम के ममालिक दिए, और उन्होंने दीगर उम्मतों की मेहनत के फल पर क़ब्ज़ा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 اُس نے اُنہیں دیگر اقوام کے ممالک دیئے، اور اُنہوں نے دیگر اُمّتوں کی محنت کے پھل پر قبضہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:44
16 حوالہ جات  

اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


اِس طرح مَیں نے تُمہیں وہ مُلک عطا کیا جِس پر تُم نے محنت نہ کی تھی اَور وہ شہر عنایت کئے جنہیں تُم نے تعمیر نہیں کیا تھا اَور تُم اُن میں بسے ہُوئے ہو اَور اُن تاکستانوں اَور زَیتُون کے باغوں کا پھل کھاتے ہو جو تمہارے لگائے ہُوئے نہیں ہیں۔‘


” ’مَیں تُمہیں امُوریوں کے مُلک میں لے آیا جو یردنؔ کے مشرق میں رہتے تھے۔ وہ تُم سے لڑے لیکن مَیں نے تُمہیں فتح بخشی۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے سامنے نِیست و نابود کر دیا اَور تُم اُن کے مُلک پر قابض ہو گئے۔


لہٰذا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق یہوشُعؔ نے تمام مُلک فتح کرکے اُسے اِسرائیلیوں کو اُن کے قبیلوں کے لحاظ سے مِیراث میں دے دیا اَور مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔


خُدا مُلک مِصر سے ایک انگور کی بیل لے آئے؛ اَور قوموں کو اُکھاڑ کر اُسے لگایا۔


یاد کرو کہ کس طرح مَیں نے اُن بچی ہُوئی قوموں کا اَور یردنؔ سے لے کر مغرب میں بڑے سمُندر (بحرِ رُوم) تک کا سارا مُلک جسے مَیں نے فتح کیا قُرعہ اَندازی سے تمہارے قبیلوں کے درمیان بطور مِیراث تقسیم کیا۔


چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سارا مُلک دے دیا جسے اُس نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور وہ اُس پر قابض ہوکر اُس میں بس گیٔے۔


اَور عید فسح کے دُوسرے دِن اُنہُوں نے اُس مُلک کی پیداوار میں سے بے خمیری روٹی اَور اُسی دِن سے بھُنی ہُوئی بالیں بھی کھا لیں۔


اِس کے علاوہ جو قوانین اَور ضوابط، اَور آئین اَور اَحکام اُنہُوں نے تمہارے لیٔے قلم بند کئے ہیں اُنہیں تُم ہمیشہ بڑی احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت مت کرنا۔


اُنہُوں نے آکر اِس مُلک کو اَپنے اِختیار میں کر لیا لیکن اُنہُوں نے آپ کے حُکم کو نہیں مانا، نہ آپ کے آئین پر عَمل کیا اَورجو کچھ کرنے کا حُکم آپ نے اُنہیں دیا تھا اُنہُوں نے اُس پر عَمل نہیں کیا۔ اِس لیٔے آپ نے اُن کے اُوپر یہ سَب مُصیبتیں نازل کیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات