Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 کیونکہ اُنہیں اَپنا مُقدّس وعدہ یاد آیا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم اَبراہامؔ سے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 کیونکہ اُس نے اپنے پاک قَول کو اور اپنے بندہ ابرہامؔ کو یاد کِیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 क्योंकि उसने उस मुक़द्दस वादे का ख़याल रखा जो उसने अपने ख़ादिम इब्राहीम से किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 کیونکہ اُس نے اُس مُقدّس وعدے کا خیال رکھا جو اُس نے اپنے خادم ابراہیم سے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:42
12 حوالہ جات  

اَور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اَور خُدا نے اَپنے عہد کو جو اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کے ساتھ باندھا تھا یاد کیا۔


تَب یَاہوِہ اَبرامؔ کو دِکھائی دئیے اَور فرمایا، ”مَیں یہ مُلک تمہاری نَسل کو دُوں گا۔“ چنانچہ اَبرامؔ نے وہاں یَاہوِہ کے لئے جو اُن کو دِکھائی دئیے تھے ایک مذبح بنایا۔


آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔


اَپنے خادِم اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور اِسرائیل کو یاد کرو جِن سے آپ نے اَپنی ہی قَسم کھا کر کہاتھا: ’مَیں تمہاری نَسل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤں گا اَور یہ سارا مُلک جِس کا مَیں نے اُن سے وعدہ کیا تمہاری نَسل کو دُوں گا اَور وہ ہمیشہ کے لیٔے اِس کے وارِث ہوں گے۔‘ “


اَپنے خادِموں اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب کو یاد کیجئے۔ اِن لوگوں کی ضِد اَور اِن کی بدکاری اَور گُناہ کو نظرانداز کر دیں۔


تُم اَپنی راستبازی یا اَپنی دیانتداری کے سبب سے اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہو بَلکہ یہ اُن قوموں کی بدکاری کا نتیجہ ہے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال رہے ہیں تاکہ یَاہوِہ اُس قول کو پُورا کریں جِس کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی تھی۔


تُم جو اُن کے خادِم اَبراہامؔ کی نَسل ہو، اَور تُم جو یعقوب کی اَولاد اَور اُن کے برگُزیدہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات