Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 105:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اُس وقت خُدا کے لوگ تعداد میں بہت کم تھے، یعنی بالکُل تھوڑے اَور اُس مُلک میں پردیسی تھے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اُس وقت وہ شُمار میں تھوڑے تھے بلکہ بُہت تھوڑے اور اُس مُلک میں مُسافِر تھے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उस वक़्त वह तादाद में कम और थोड़े ही थे बल्कि मुल्क में अजनबी ही थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس وقت وہ تعداد میں کم اور تھوڑے ہی تھے بلکہ ملک میں اجنبی ہی تھے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 105:12
11 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے تُم پر مہربان ہوکر تُمہیں مُنتخب اِس لیٔے نہیں کیا تھا کہ تُم شُمار میں دُوسری قوموں سے زِیادہ تھے۔ بَلکہ تُم تو سَب قوموں سے تعداد میں نہایت کم تھے۔


تَب یعقوب نے شمعُونؔ اَور لیوی سے کہا، ”تُم نے اِس مُلک کے کنعانی اَور پَرزّی باشِندوں کے دِلوں میں میرے خِلاف نفرت پیدا کرکے، مُجھے مُصیبت میں ڈال دیا۔ ہم تو تعداد میں بہت کم ہیں اَور اگر وہ میرے خِلاف اِکٹھّے ہوکر مُجھ پر حملہ کر دیں تو میں اَور میرا خاندان تباہ ہو جایٔیں گے۔“


ایمان ہی کے سبب سے وہ وعدہ کیٔے ہویٔے اُس مُلک میں ایک اجنبی کی مانند رہنے لگے؛ حضرت اَبراہامؔ خیموں میں رہتے تھے اَور اِسی طرح حضرت اِصحاقؔ اَور یعقوب نے بھی زندگی گُزاری، جو حضرت اَبراہامؔ کے ساتھ اُسی وعدہ کے وارِث تھے۔


”مَیں تمہارے درمیان پردیسی اَور اجنبی ہُوں۔ تُم مُجھے قبرستان کے لیٔے اَپنی کچھ زمین بیچ دو تاکہ میں اَپنے مُردہ کو دفن کر سکوں۔“


تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”میرے آباؤاَجداد ایک خانہ بدوش ارامی تھے جو چند لوگوں کے ساتھ مِصر میں پردیسی ہوکر گیٔے تھے اَور وہاں بس گیٔے اَور اُن سے ایک بڑی قوم بَن گئی جو نہایت زورآور اَور کثیرُالتعداد تھی


پس ایک اَیسے شخص سے جو مُردہ سا تھا، تعداد میں آسمان کے سِتاروں اَور سمُندر کی ریت کے مانند بے شُمار اَولاد پیدا ہُوئی۔


خُدا نے اُنہیں یہاں کچھ بھی مِیراث میں نہیں دیا، ایک گز زمین بھی نہیں۔ لیکن وعدہ ضروُر کیا کہ میں یہ زمین تُجھے اَور تیرے بعد تیری نَسل کے قبضہ میں دے دُوں گا حالانکہ اُس وقت حضرت اَبراہامؔ کے کویٔی اَولاد نہ تھی۔


اَپنے باپ اَبراہامؔ پر، اَور سارہؔ پر جِس نے تُمہیں پیدا کیا، نظر کرو۔ جَب مَیں نے اُسے بُلایا وہ اکیلا تھا، اَور مَیں نے اُسے برکت دی اَور اُسے کثرت بخشی۔


اَور مَیں تُمہیں اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کو کنعانؔ کا سارا مُلک جِس میں اَب تُم پردیسی ہو، ایک اَبدی مِیراث کے طور پر بخشوں گا اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔“


اَور مَیں نے اُن کے ساتھ اَپنا عہد بھی باندھا کہ مُلکِ کنعانؔ جہاں وہ پردیسیوں کی طرح رہے اُنہیں دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات