Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 104:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 گُنہگار رُوئے زمین پر سے مِٹ جایٔیں، اَور بدکار لوگ باقی نہ رہیں۔ میری جان، یَاہوِہ کو مُبارک کہہ۔ یَاہوِہ کی حَمد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 گُنہگار زمِین پر سے فنا ہو جائیں اور شرِیر باقی نہ رہیں! اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ۔ خُداوند کی حمد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 गुनाहगार ज़मीन से मिट जाएँ और बेदीन नेस्तो-नाबूद हो जाएँ। ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर! रब की हम्द हो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 گناہ گار زمین سے مٹ جائیں اور بےدین نیست و نابود ہو جائیں۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر! رب کی حمد ہو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 104:35
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ کی مخلُوقات، جو اُن کی مملکت کے طُول و عرض میں ہے، اُن کی سِتائش کرو۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی مدح سرائی کر۔


لیکن سَب گُنہگار ہلاک کر دئیے جایٔیں گے؛ بدکار لوگوں کی نَسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک مُبارک ہوں۔ سَب لوگ کہیں، ”آمین،“ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


تاکہ وہ اُن کے اَحکام پر چلیں اَور اُن کے آئین پر عَمل کریں۔ یَاہوِہ کی حَمد کرو۔


میں ہر صُبح مُلک کے سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛ تاکہ کویٔی بدکار یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔


اُنہیں اَپنے غضب میں فنا کر دیں، یہاں تک کہ وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں۔ تَب دُنیا کی اِنتہا تک سَب کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ خُدا یعقوب پر حُکمرانی کرتے ہیں۔


لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔


جو آپ سے دُور رہتے ہیں وہ فنا ہو جایٔیں گے؛ اَورجو آپ سے بےوفائی کرتے ہیں اُن سَب کو آپ ہلاک کر دیتے ہیں۔


”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں! لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں، جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“ تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔


اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر۔ اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نہایت عظیم ہیں؛ آپ شان و شوکت سے مُلبّس ہیں۔


یَاہوِہ اُن سَب کی حِفاظت کرتے ہیں، جو اُن سے مَحَبّت رکھتے ہیں، لیکن وہ سَب بدکار لوگوں کو فنا کر دیں گے۔


دیکھو، یَاہوِہ کا دِن آ رہاہے اَور قہر شدید، غُصّہ سے بھرا ہُوا نہایت دہشت اَنگیز دِن۔ تاکہ مُلک کو ویران اَور اُس میں بسنے والے گُنہگاروں کو نِیست و نابود کر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات