Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یَاہوِہ سَب مظلوموں کے لیٔے راستبازی اَور اِنصاف سے کام لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 خُداوند سب مظلُوموں کے لِئے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 रब तमाम मज़लूमों के लिए रास्ती और इनसाफ़ क़ायम करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 رب تمام مظلوموں کے لئے راستی اور انصاف قائم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:6
23 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ، اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔


بادشاہ فریاد کرنے والے مُحتاجوں، اَور بے یارومددگار مُصیبت کے مارو کو چھُڑائے گا۔


وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،


مفلسوں پر ظُلم ڈھانے والا اُن کے خالق کی توہین کرتا ہے، لیکن جو کویٔی مُحتاجوں پر رحم کھاتا ہے وہ خُدا کی تعظیم کرتا ہے۔


لیکن تُم نے غریب آدمی کی بے عزّتی کی ہے، کیا دولتمند ہی تُم پر ظُلم نہیں ڈھاتے اَور تُمہیں عدالتوں میں کھینچ کر نہیں لے جاتے؟


کیونکہ یَاہوِہ مظلوموں کے داہنے ہاتھ کھڑے رہتے ہیں، تاکہ سزا کا حُکم نافذ کرنے والوں سے اُن کی جان کو بچا سکے۔


تُجھ میں اُنہُوں نے ماں باپ کو حقیر جانا، تُجھ میں اُنہُوں نے پردیسیوں پر ظُلم کیا اَور یتیموں اَور بیواؤں کے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


لوگوں میں جو مُصیبت زدہ ہیں وہ اُن کے حُقُوق کا تحفُّظ کرےگا، اَور مُحتاجوں کے بچّوں کو بچائے گا؛ اَور ظالِم کو چُورچُور کر دے گا۔


قدیم حَد کے پتّھر کو نہ ہٹانا، نہ یتیموں کے کھیتوں پر قبضہ کرنا۔


میرا کُل وُجُود یہ کہے گا، ”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کون ہے؟ آپ غریبوں کو اُن کے ہاتھ سے جو زِیادہ زورآور ہیں، اَور مسکینوں اَور مُحتاجوں کو غارت گروں سے چُھڑاتے ہیں۔“


”خادِم نے کہا، ’اَے مالک، آپ کے کہنے کے مُطابق عَمل کیا گیا لیکن ابھی بھی جگہ خالی ہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات