Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि वह तेरे तमाम गुनाहों को मुआफ़ करता, तुझे तमाम बीमारियों से शफ़ा देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ وہ تیرے تمام گناہوں کو معاف کرتا، تجھے تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:3
27 حوالہ جات  

اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“


لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا، اَور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛ جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُن پرائی، اَور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں نے آپ سے فریاد کی، اَور آپ نے مُجھے شفا بخشی۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛ مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا، کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔


یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔


اَور ایمان کی دعا سے بیمار بچ جایٔےگا اَور خُداوؔند اُسے تندرستی بخشےگا اَور اگر اُس نے گُناہ کیٔے ہوں، تو اُن کی بھی مُعافی ہو جایٔےگی۔


”میں ہی وہ ہُوں جو خُود اَپنی خاطِر تمہاری خطاؤں کو مٹا دیتا ہُوں، اَور تمہارے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہیں کروں گا۔


اُن لوگوں کے ایمان کو دیکھ کر، یِسوعؔ نے مفلُوج سے کہا، ”بیٹے، تمہارے گُناہ مُعاف ہویٔے۔“


تَب مَوشہ نے یہ کہہ کر یَاہوِہ سے مِنّت کی، ”اَے خُدا! براہِ کرم آپ اُسے شفا دیں!“


یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر، اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔


ہمیں اُس فضل کی بدولت، المسیح کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصل ہوتی ہے


تَب داویؔد نے ناتنؔ سے کہا، ”مَیں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔“ ناتنؔ نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ نے بھی آپ کا گُناہ بخش دیا ہے اَور آپ نہیں مَریں گے۔


صِیّونؔ میں رہنے والا کویٔی شخص یہ نہ کہے گا، ”میں بیمار ہُوں“؛ اَور وہاں کے باشِندوں کے گُناہ مُعاف کئے جایٔیں گے۔


ہزاروں پر رحم کرنے والے اَور سرکشی اَور گُناہ کے بخشنے والے۔ لیکن وہ مُجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتے بَلکہ اَولاد کو آباؤاَجداد کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اَور پوتوں کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک دیتے ہیں۔“


اَور کہتے ہیں، ”اُسے کویٔی گھِنونا مرض لاحق ہو گیا ہے؛ اَور جہاں وہ اَب پڑا ہے وہاں سے ہرگز نہ اُٹھ پایٔےگا۔“


اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں، اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔


لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات