Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر، اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर और जो कुछ उसने तेरे लिए किया है उसे भूल न जा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے میری جان، رب کی ستائش کر اور جو کچھ اُس نے تیرے لئے کیا ہے اُسے بھول نہ جا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:2
17 حوالہ جات  

میں یَاہوِہ کی شفقت کا ذِکر کروں گا، خصوصاً اُن کاموں کا جِن کی خاطِر اُس کی سِتائش کی جائے، اَور اُن تمام باتوں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے کیں ہاں اُن تمام مہربانیوں کا جو اُس نے اَپنی خاص رحمت اَور فراواں شفقت سے اِسرائیل کے گھرانے پر ظاہر کیں۔


یَاہوِہ نے مُجھ پرجو جو مہربانیاں کی ہیں، اُن کا مُعاوضہ میں کیسے اَدا کر سَکتا ہُوں؟


اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کو جو اُنہُوں نے اَنجام دئیے، اُن کے معجزات کو اَور اُن کے سُنائے ہُوئے فیصلوں کو یاد کرو،


تَب ہوشیار رہنا کہ تُم یَاہوِہ کو فراموش نہ کر بیٹھو جو تُمہیں مِصر یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے ہیں۔


لیکن حِزقیاہؔ کا دِل غُرور سے بھرا ہُوا تھا اَور اُس نے اُس مہربانی کے لیٔے جو اُس کے ساتھ کی گئی تھی خُدا کا شکریہ بھی اَدا نہ کیا۔ اِس لیٔے اُس پر، اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر یَاہوِہ کا قہر بھڑکا۔


تُم نے اُس چٹّان کو ترک کر دیا جِس نے تُمہیں پیدا کیا؛ تُم اُس خُدا کو بھُول گیٔے جِس نے تُمہیں خلق کیا۔


اَے احمق اَور کم عقل قوم! کیا تُم یَاہوِہ کو اِس طرح بدلہ دوگے؟ کیا وہ تمہارے باپ اَور تمہارے خالق نہیں، جِس نے تُمہیں بنایا اَور تشکیل کیا؟


اُنہُوں نے اُس خُدا کو فراموش کر دیا جِس نے اُنہیں نَجات بخشی تھی، اَور جِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کئے تھے،


جَب ہمارے آباؤاَجداد مِصر میں تھے، تَب اُنہُوں نے آپ کے عجائبات کی طرف غور نہ کیا؛ نہ ہی آپ کی شفقت و مَحَبّت کو یاد کیا، اَور اُنہُوں نے سمُندر یعنی بحرِقُلزمؔ کے کنارے بغاوت کی۔


یہ کون ہے جو اِدُوم اَور بُضراؔہ سے آ رہاہے، جِس نے قِرمزی چوغہ پہن رکھتا ہے؟ یہ کون ہے جِس کی پوشاک درخشاں ہے، اَور قُوّت و عظمت کے ساتھ بڑھتا چلا آ رہاہے؟ ”یہ میں ہی ہُوں، صادق القول، اَور نَجات دینے پر قادر ہُوں۔“


”جَب اِسرائیل میں قائدین نے قیادت کی، لوگ بخُوشی اَپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!


میرا دِل جَب اِسرائیل کے اُمرا کی طرف، اَور لوگوں کے درمیان خُوش دِل رضاکاروں کی طرف لگا ہے۔ تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات