Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مشرق اَور مغرب میں جِتنی دُوری ہے، یَاہوِہ نے ہماری خطائیں ہم سے اُتنی ہی دُور کر دی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہے وَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जितनी दूर मशरिक़ मग़रिब से है उतना ही उसने हमारे क़ुसूर हमसे दूर कर दिए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جتنی دُور مشرق مغرب سے ہے اُتنا ہی اُس نے ہمارے قصور ہم سے دُور کر دیئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:12
14 حوالہ جات  

”میں ہی وہ ہُوں جو خُود اَپنی خاطِر تمہاری خطاؤں کو مٹا دیتا ہُوں، اَور تمہارے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہیں کروں گا۔


لیکن اگر ہم نُور میں چلتے ہیں جَیسا کہ خُدا نُور میں ہے تو پھر ہم ایک دُوسرے کے ساتھ رِفاقت رکھتے ہیں اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک صَاف کر دیتاہے۔


آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا، ’تُم یَاہوِہ کو پہچانو،‘ کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے، چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے ”اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا، اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“


اگر وہ کامل کر سکتیں تو قُربانیاں پیش کرنے کی ضروُرت نہیں ہوتی؟ کیونکہ اِس صورت میں عبادت کرنے والے ایک ہی بار میں ہمیشہ کے لیٔے پاک صَاف ہو جاتے تو اُن کا ضمیر پھر اُنہیں گُنہگار نہ ٹھہراتا۔


تَب داویؔد نے ناتنؔ سے کہا، ”مَیں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔“ ناتنؔ نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ نے بھی آپ کا گُناہ بخش دیا ہے اَور آپ نہیں مَریں گے۔


اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل کی بدکاری ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی، اَور یہُوداہؔ کے گُناہ بھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے، کیونکہ جنہیں میں باقی بچاؤں گا اُن کے گُناہ بھی مُعاف کر دُوں گا۔


تاکہ سُورج کے طُلوع ہونے سے اُس کے غروب ہونے کے مقام تک لوگ جان لیں کہ میرے سِوا کویٔی نہیں۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں اَور دُوسرا کویٔی نہیں ہے۔


طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک، یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔


قادر یَاہوِہ‏ خُدا کلام کرتے ہیں، اَور طُلوع آفتاب سے غروب تک، دُنیا کو بُلاتے ہیں،


مَیں نے تیری خطاؤں کو بادل کی مانند، اَور تیرے گُناہوں کو صُبح کے کُہرے کی طرح مٹا دیا ہے۔ میرے پاس لَوٹ آ، کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ اَدا کیا ہے۔“


اُن کے کئے ہُوئے گُناہوں میں سے ایک بھی اُس کے خِلاف یاد نہ کیا جائے گا۔ اَپنے کئے ہُوئے راستبازی کے کاموں کے باعث وہ زندہ رہیں گے۔


آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات