Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 103:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛ اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ऐ मेरी जान, रब की सताइश कर! मेरा रगो-रेशा उसके क़ुद्दूस नाम की हम्द करे!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر! میرا رگ و ریشہ اُس کے قدوس نام کی حمد کرے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 103:1
19 حوالہ جات  

خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔“


لہٰذا مُجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں اَپنی رُوح سے دعا کروں گا، لیکن مَیں اَپنی عقل سے بھی دعا کروں گا، میں اَپنی رُوح سے حَمد کے نغمہ گاؤں گا، لیکن مَیں اَپنی عقل سے بھی گاؤں گا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔


یَاہوِہ کی مخلُوقات، جو اُن کی مملکت کے طُول و عرض میں ہے، اُن کی سِتائش کرو۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی مدح سرائی کر۔


تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔ وہ قُدُّوس ہیں۔


المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔


میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔


کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛ اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔


میری دعا ہے کہ تُم اَپنی مَحَبّت میں خُوب ترقّی کرو اَور تمہارا علم اَور رُوحانی تجربہ بھی بڑھتا چلا جائے،


اَے یَاہوِہ، میں اَپنے سارے دِل سے آپ کا شُکر کروں گا؛ ”معبُودوں“ کے سامنے میں آپ کی سِتائش کروں گا۔


اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“


اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر تھے اَور اُن کے سارے بَدن میں اَور پر کے اَندر اَور باہر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ وہ دِن رات لگاتار بغیر آرام فرمایٔے یہ کہتے رہتے ہیں: ” ’قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق خُداوؔند خُدا،‘ جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے۔“


اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر۔ اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نہایت عظیم ہیں؛ آپ شان و شوکت سے مُلبّس ہیں۔


میرے خُدا، آپ میرے بادشاہ ہیں۔ مَیں آپ کی تمجید کروں گا؛ میں ابدُالآباد آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات