Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 دِن بھر میرے دُشمن مُجھے ملامت کرتے ہیں؛ اَور میری مُخالفت کرنے والے میرا نام لے کر لعنت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 میرے دُشمن مُجھے دِن بھر ملامت کرتے ہیں۔ میرے مُخالِف دِیوانہ ہو کر مُجھ پر لَعنت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 दिन-भर मेरे दुश्मन मुझे लान-तान करते हैं। जो मेरा मज़ाक़ उड़ाते हैं वह मेरा नाम लेकर लानत करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 دن بھر میرے دشمن مجھے لعن طعن کرتے ہیں۔ جو میرا مذاق اُڑاتے ہیں وہ میرا نام لے کر لعنت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:8
15 حوالہ جات  

میں ہر ایک یہُودی عبادت گاہ میں جاتا اَور اُنہیں سزا دِلواتا تھا اَور یِسوعؔ المسیح کے خِلاف کُفر بکنے پر مجبُور کرتا تھا۔ اُن کی مُخالفت نے مُجھے اِتنا دیوانہ بنا دیا تھا کہ میں دُور دراز کے بیرونی شہروں میں بھی جا جا کر اُنہیں ستاتا تھا۔


جَب اُنہُوں نے یہ باتیں سُنیں تو جُل بُھن کر رہ گیٔے اَور اِستِفنُسؔ پر دانت پیسنے لگے۔


اَور یہُودیؔہ کے تمام جَلاوطن لوگ جو بابیل میں رہتے ہیں، اُن کی وجہ سے لعنت کے طور پر یہ مثل فرمایا کریں گے: ’یَاہوِہ تمہارے ساتھ صِدقیاہؔ اَور احابؔ جَیسا سلُوک کرے جنہیں شاہِ بابیل نے آگ میں جَلا دیا تھا۔‘


تُم اَپنا نام میرے برگُزیدوں کی لعنت کے لیٔے چھوڑ جاؤگے، اَور یَاہوِہ قادر تُمہیں موت کے گھاٹ اُتار دے گا، لیکن اَپنے خادِموں کو ایک دُوسرے نام سے پُکارے گا۔


اَے یَاہوِہ، وہ طعنے جِن کے ذریعہ آپ کے دُشمنوں نے مضحکہ اُڑایا، جِس کے ساتھ اُنہُوں نے آپ کے ممسوح کا قدم قدم پر مضحکہ اُڑایا۔


ذِلّت کی وجہ سے میرا دِل ٹوٹ گیا ہے اَور مَیں بے یارومددگار ہوکر رہ گیا ہُوں؛ میں کسی ہمدرد کا منتظر تھا لیکن وہاں کویٔی نہ تھا، تسلّی دینے والوں کو بھی ڈھونڈا، لیکن کویٔی نہ مِلا۔


میرے دُشمنوں کا کہرام، اَور بدکار لوگوں کے گھُورنے کے سبب سے؛ کیونکہ وہ مُجھے اَذیّت پہُنچاتے اَور غُصّہ میں بُرا بھلا کہتے ہیں۔


قومیں طیش میں کیوں ہیں؟ اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟


کیونکہ المسیح نے بھی اَپنی خُوشی کا خیال نہ رکھا بَلکہ کِتاب مُقدّس میں یُوں لِکھّا ہے: ”تیرے لَعن طَعن کرنے والوں کے لَعن طَعن مُجھ پر آ پڑے۔“


لیکن شَریعت کے عالِم اَور فرِیسی غُصّہ کے مارے پاگل ہو گئے اَور آپَس میں کہنے لگے کہ ہم یِسوعؔ کے ساتھ کیا کریں۔


میرے دُشمن عداوت سے میرے متعلّق کہتے ہیں کہ ”یہ کب مَرے گا اَور اُس کا نام کب مٹے گا؟“


میں گذشتہ ایّام، اَور بیتے ہُوئے سالوں کے بارے میں سوچتا رہا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات