Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرا دِل جھُلس کر گھاس کی مانند سُوکھ گیا ہے؛ اَور مَیں اَپنی روٹی کھانا بھی بھُول جاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 میرا دِل گھاس کی طرح جُھلس کر سُوکھ گیا۔ کیونکہ مَیں اپنی روٹی کھانا بُھول جاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मेरा दिल घास की तरह झुलसकर सूख गया है, और मैं रोटी खाना भी भूल गया हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 میرا دل گھاس کی طرح جُھلس کر سوکھ گیا ہے، اور مَیں روٹی کھانا بھی بھول گیا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:4
21 حوالہ جات  

گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں، کیونکہ یَاہوِہ کی ہَوا اُن پر چلتی ہے۔ یقیناً لوگ گھاس ہیں۔


کیونکہ وہ گھاس کی مانند جلد مُرجھا جایٔیں گے، اَور سبز پَودوں کی طرح جلد پژمردہ ہو جایٔیں گے۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کو یاد کیا اَور کراہتا رہا؛ واویلا کرتے کرتے میری جان نڈھال ہو گئی ہے۔


تَب عزراؔ خُدا کے گھر کے سامنے سے ہٹ کر یِہُوحنانؔ بِن اِلیاشبؔ کے کمرے میں گیا اَور جَب تک وہ وہاں رہا نہ اُس نے کھانا کھایا نہ پانی پیا کیونکہ وہ جَلاوطنی سے واپس آنے والوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہاتھا۔


وہ تین دِن تک نہیں دیکھ سَکا، اَور اُس نے نہ کچھ کھایا اَور نہ کچھ پیا۔


مُجھے وہ اَچھّی طرح یاد ہیں، اِسی لیٔے میری جان اُداس رہتی ہے۔


اُنہُوں نے اَپنے ترکش کے تیروں سے میرے گُردے چھید ڈالے


میری زندگی کے دِن ڈھلنے والے سایہ کی مانند ہیں؛ میں گھاس کی طرح مُرجھا کر رہ گیا ہُوں۔


کیونکہ راکھ میری غِذا بَن چُکی ہے اَور میرے پینے کی چیز میں میرے آنسُو ملے ہوتے ہیں۔


ذِلّت کی وجہ سے میرا دِل ٹوٹ گیا ہے اَور مَیں بے یارومددگار ہوکر رہ گیا ہُوں؛ میں کسی ہمدرد کا منتظر تھا لیکن وہاں کویٔی نہ تھا، تسلّی دینے والوں کو بھی ڈھونڈا، لیکن کویٔی نہ مِلا۔


اَے میرے خُدا! میری جان مُجھ میں اُداس ہے؛ اِس لیٔے میں یردنؔ کی سرزمین سے اَور حرمُونؔ کی بُلندیوں، یعنی کوہِ مِصفاؔر پر سے خُدا آپ کو یاد کروں گا۔


یہاں تک کہ اُس کا جی کھانے سے اُچاٹ ہو جائے اَور اُس کی جان مرغوب غِذا سے بھی نفرت کرنے لگے۔


”میں اَپنی زندگی سے بیزار ہو چُکا ہُوں؛ لہٰذا میں دِل کھول کر شکوہ کروں گا۔ اَور تلخ رُوح کی بھڑاس نکال دُوں گا۔


قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے


اَور اُس کے گھر کے بُزرگ اُسے زمین پر سے اُٹھانے کے لیٔے اُس کے پاس آ کھڑے ہُوئے لیکن اُس نے اُٹھنے سے اِنکار کر دیا اَور اُن کے ساتھ کھانا بھی نہ کھایا۔


میری جلد کالی پڑ گئی ہے اَور اُتری جا رہی ہے؛ میرا جِسم بُخار سے جَل رہاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات