Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میری مُصیبت کے وقت اَپنا مُنہ مُجھ سے نہ چھُپائیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں؛ اَور اَپنا کان میری طرف لگائیں؛ مُجھے جلد جَواب دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 जब मैं मुसीबत में हूँ तो अपना चेहरा मुझसे छुपाए न रख बल्कि अपना कान मेरी तरफ़ झुका। जब मैं पुकारूँ तो जल्द ही मेरी सुन।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 جب مَیں مصیبت میں ہوں تو اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے نہ رکھ بلکہ اپنا کان میری طرف جھکا۔ جب مَیں پکاروں تو جلد ہی میری سن۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:2
21 حوالہ جات  

اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛ مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔


میں یَاہوِہ کا اِنتظار کروں گا، جو اَپنا چہرہ یعقوب کے گھرانے سے چُھپائے ہُوئے ہے۔ میں اُس پر توکّل کروں گا۔


مُجھ سے روپوش نہ ہوں، اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛ کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔ اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔


جَب آپ اَپنا چہرہ چھُپا لیتے ہیں، تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں؛ اَور جَب آپ اُن کا دَم روک دیتے ہیں، تو وہ مَر جاتے ہیں اَور خاک میں مِل جاتے ہیں۔


اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛ اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔


تُم کسی اَیسی آزمائش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو۔ خُدا پر بھروسا رکھو، وہ تُمہیں تمہاری قُوّت برداشت سے زِیادہ سخت آزمائش میں پڑنے ہی نہ دے گا۔ بَلکہ جَب آزمائش آئے گی تو اُس سے بچ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


اَے خُدا اَپنی راستبازی کی خاطِر مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنا کان میری طرف لگائیں اَور مُجھے بچائیں۔


جَب تُم پانی میں سے ہوکر گزرے گا، تو مَیں تمہارے ساتھ ساتھ رہُوں گا؛ اَور جَب تُو دریاؤں کو پار کرےگا، وہ تُجھے بہا نہ لے جایٔیں گی۔ اَور جَب تُو آگ میں سے چلے گا، تَب تُجھے آنچ نہ لگے گی؛ اَور شُعلے تُجھے نہ جَلائیں گے۔


اَے یَاہوِہ، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛ اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔


اَپنا کان میری طرف لگائیں، اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛ میری پناہ کی چٹّان بنیں، اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ دُور نہ رہیں؛ اَے میرے چارہ ساز! میری مدد کے لیٔے جلدی آئیں۔


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟ آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟


لیکن اگر آدمی خاموش رہے تو اُسے کون مُلزم ٹھہرائے گا؟ اگر وہ اَپنا مُنہ چھُپا لے تو کون اُسے دیکھ سکےگا؟ پھر بھی وہ ہر فرد اَور ہر قوم کے ساتھ یکساں سلُوک کرتے ہیں،


آپ میری خطائیں مُعاف کیوں نہیں کرتے اَور میرے گُناہ کیوں نہیں بخشتے، میں تو بہت جلد خاک میں مِل جاؤں گا؛ آپ مُجھے ڈھونڈیں گے پر میں نہ ملوں گا۔“


اِس سے پہلے کہ وہ پُکاریں میں جَواب دوں گا، اَور وہ ابھی بول ہی رہے ہوں گے کہ میں سُن لُوں گا۔


اَور اُس طویل عرصہ کے دَوران وہ مِصر کا بادشاہ مَر گیا اَور بنی اِسرائیل اَپنی غُلامی میں کراہنے اَور رونے لگے اَور غُلامی کے باعث مدد کے لیٔے اُن کی آہ و زاری خُدا تک جا پہُنچی۔


اَور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اَور خُدا نے اَپنے عہد کو جو اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کے ساتھ باندھا تھا یاد کیا۔


اَے یَاہوِہ، میرے عادل میری سچّی اِلتجا کو سُنیں؛ میری فریاد پر، توجّہ فرمائیں۔ میری دعا پر کان لگائیں، جو فریبی لبوں سے نہیں نکلے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات