Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”یَاہوِہ نے اَپنے بُلند پاک مَقدِس سے نیچے نگاہ کی، آسمان سے اُنہُوں نے زمین پر نظر ڈالی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 کیونکہ اُس نے اپنے مَقدِس کی بُلندی پر سے نِگاہ کی۔ خُداوند نے آسمان پر سے زمِین پر نظر کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 क्योंकि रब ने अपने मक़दिस की बुलंदियों से झाँका है, उसने आसमान से ज़मीन पर नज़र डाली है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 کیونکہ رب نے اپنے مقدِس کی بلندیوں سے جھانکا ہے، اُس نے آسمان سے زمین پر نظر ڈالی ہے

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:19
10 حوالہ جات  

آسمان پر سے جو آپ کی مُقدّس قِیام گاہ ہے نظر کریں اَور اَپنی قوم اِسرائیل کو اَور اُس مُلک کو برکت دیں، جسے آپ نے اُس وعدہ کے مُطابق ہمیں عنایت کیا ہے جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے اَور جِس کو آپ نے اُس قَسم کے مُطابق جو آپ نے ہمارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی ہمیں عطا کیا ہے۔“


یَاہوِہ آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند، اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔


”کیا آسمان کی بُلندیوں میں خُدا نہیں ہے؟ دیکھو، بُلند سِتارے کس قدر شان سے چمکتے ہیں!


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


تَب آپ آسمان پر سے جو آپ کی قِیام گاہ ہے سُنیں اَورجو کچھ بھی وہ پردیسی آپ سے فریاد کریں، اُس کی مُراد پُوری کریں تاکہ رُوئے زمین کی سَب قومیں آپ کے نام کو جانیں اَور آپ کی اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کی طرح آپ کا خوف مانیں اَور جان لیں کہ یہ بیت المُقدّس جو مَیں نے تعمیر کرائی ہے آپ کے نام سے منسوب ہے۔


تب آپ آسمان پر سے جو آپ کی قِیام گاہ ہے، سُن کر مُعاف کردینا اَور ہر شخص کو جِن کے دِلوں کو آپ جانتے ہیں، اُن کے اعمال کے مُطابق بدلہ دینا؛ کیونکہ صرف آپ ہی اِنسانوں کے دِلوں کو جانتے ہیں،


اَور وہ اَیسی اُمّت جنہیں مَیں نے اَپنے لیٔے بنایا تاکہ میری حَمد کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات