Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 وہ بےکسوں کی دعا کا جَواب دیں گے؛ اَور اُن کی عرض کو حقیر نہ جانیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اُس نے بیکسوں کی دُعا پر توجُّہ کی اور اُن کی دُعا کو حقِیر نہ جانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मुफ़लिसों की दुआ पर वह ध्यान देगा और उनकी फ़रियादों को हक़ीर नहीं जानेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مفلسوں کی دعا پر وہ دھیان دے گا اور اُن کی فریادوں کو حقیر نہیں جانے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:17
16 حوالہ جات  

اَپنے بندہ کی اِس دُعا کو سُننے کے لیٔے اَپنے کان لگائیں اَور اَپنی آنکھیں کھُلی رکھیں جسے وہ دِن رات آپ کے خادِموں یعنی بنی اِسرائیل کے لیٔے کرتے ہیں۔ مَیں اُن گُناہوں کا اقرار کرتا ہُوں جو ہم اِسرائیلیوں نے، ساتھ ہی میں اَور میرا آبائی خاندان بھی شامل ہے آپ کے خِلاف کئے ہیں۔


بادشاہ فریاد کرنے والے مُحتاجوں، اَور بے یارومددگار مُصیبت کے مارو کو چھُڑائے گا۔


کیونکہ یَاہوِہ نے مظلوموں کی تکلیف کو نہ تو حقیر جانا اَور نہ ہی اُس سے نفرت کی؛ اُنہُوں نے اُن سے اَپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا بَلکہ اُن کی فریاد سُنی۔


لیکن مسکین ہمیشہ کے لیٔے بھُلائے نہ جایٔیں گے؛ اَور نہ مُصیبت زدوں کی اُمّید کبھی ٹوٹے گی۔


جَب یَاہوِہ دیکھیں گے کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اَور کویٔی بھی باقی نہ بچا، نہ غُلام، نہ آزاد، تو وہ اَپنے لوگوں کا اِنصاف کریں گے اَور اَپنے خادِموں پر رحم کھائیں گے۔


لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔


یَاہوِہ اَپنے اِس خادِم کی دعا سُنیں اَور اَپنے اُن خادِموں کی دعاؤں پرجو آپ کے نام کی بڑی تعظیم کرتے ہیں کان لگائیں۔ جَب آپ کا خادِم اُس شخص (بادشاہ) کے حُضُور میں اَپنی درخواست لے کر جاتا ہے تو اَپنے خادِم پر کرم فرمائیں اَور اُسے کامیابی سے ہمکنار کریں۔“ اُس وقت میں بادشاہ کا ساقی تھا۔


اُن کی آنکھوں پر اَندھیرا چھا جائے تاکہ وہ دیکھ نہ سکیں، اَور اُن کی کمریں ہمیشہ جُھکی رہیں۔


مَیں نے اُنہیں جَواب میں کہا، ”آسمان کا خُدا ہمیں کامیابی بخشےگا۔ ہم جو اُن کے خادِم ہیں دوبارہ تعمیر شروع کریں گے۔ لیکن جہاں تک تمہارا تعلّق ہے، اِس کام میں تمہارا کویٔی حِصّہ نہیں، نہ ہی تمہارا کویٔی حق ہے نہ ہی یروشلیمؔ میں تمہاری کویٔی یادگار ہے۔“


یَاہوِہ یروشلیمؔ کو تعمیر کرتے ہیں؛ وہ اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتے ہیں۔


اَور یَاہوِہ کا جلال آشکارا ہوگا، اَور تمام بنی نَوع اِنسان اُس کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے فرمایاہے۔“


جو اَپنے سفیروں کے کلام کو ثابت کرتے ہیں اَور اَپنے رسوُلوں کی مشورت کو پُورا کرتے ہے، ”جو یروشلیمؔ کے متعلّق کہتے ہیں، ’وہ آباد کیا جائے گا،‘ اَور یہُوداہؔ کے شہروں کے متعلّق، ’وہ تعمیر ہوں گے،‘ اَور اُن کے کھنڈروں کے متعلّق، ’مَیں اُنہیں بحال کروں گا،‘


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب یہ شہر حَنن ایل کے بُرج سے لے کر کونے کے پھاٹک تک میرے لیٔے پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات