Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 لیکن آپ اَے یَاہوِہ، اَبد تک تخت نشین رہیں گے؛ اَور آپ کی عظمت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 لیکن تُو اَے خُداوند! ابد تک رہے گا اور تیری یادگار پُشت در پُشت رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन तू ऐ रब अबद तक तख़्तनशीन है, तेरा नाम पुश्त-दर-पुश्त क़ायम रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن تُو اے رب ابد تک تخت نشین ہے، تیرا نام پشت در پشت قائم رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:12
15 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ کا نام اَبد تک کے لیٔے ہے، اَور آپ کی شہرت، اَے یَاہوِہ، پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


پر اَے یَاہوِہ آپ، اَبد تک حُکومت کریں گے؛ اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔


خُدا نے مَوشہ سے یہ بھی فرمایا، ”تُم بنی اِسرائیل سے کہنا، ’یَاہوِہ، تمہارے باپ کا خُدا یعنی اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا خُدا، نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔‘ ”اَبد تک میرا یہی نام ہے، اَور مَیں پُشت در پُشت اَور اِسی نام سے یاد کیا جاؤں گا۔


یِسوعؔ المسیح کل اَور آج بَلکہ اَبد تک یکساں ہے۔


لیکن یَاہوِہ اَبد تک تخت نشین رہے گا؛ اُنہُوں نے اِنصاف کے لیٔے اَپنا تخت قائِم کیا ہے۔


”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔


”حالانکہ تُجھے ترک کیا گیا اَور تُجھ سے نفرت کی گئی، یہاں تک کہ کویٔی تُجھ میں سے ہوکر گزرتا بھی نہ تھا، اِس لیٔے مَیں تُجھے ہمیشہ کے لیٔے مایہ ناز اَور تمام نَسلوں کے لیٔے شادمانی کا باعث بنا دُوں گا۔


اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے، اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔ وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے، ’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘


کیونکہ ہم تو کل ہی پیدا ہُوئے ہیں اَور کچھ بھی نہیں جانتے، اَور ہمارے دِن زمین پر سایہ کی طرح ہیں۔


وہ پھُول کی طرح کھِلتا، اَور مُرجھا جاتا ہے؛ وہ تیزی سے گزرتے ہُوئے سایہ کی طرح قائِم نہیں رہتا۔


اَیسی سرسبز گھاس جو صُبح کو لہلہاتی ہے، لیکن شام کو مُرجھاتی اَور سُوکھ جاتی ہے۔


میں شام کے سایہ کی مانند ڈھل رہا ہُوں؛ اَور ٹِڈّی کی مانند اُڑا دیا گیا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات