Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 102:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ میری فریاد آپ تک پہُنچے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मुसीबतज़दा की दुआ, उस वक़्त जब वह निढाल होकर रब के सामने अपनी आहो-ज़ारी उंडेल देता है। ऐ रब, मेरी दुआ सुन! मदद के लिए मेरी आहें तेरे हुज़ूर पहुँचें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 مصیبت زدہ کی دعا، اُس وقت جب وہ نڈھال ہو کر رب کے سامنے اپنی آہ و زاری اُنڈیل دیتا ہے۔ اے رب، میری دعا سن! مدد کے لئے میری آہیں تیرے حضور پہنچیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 102:1
28 حوالہ جات  

مَیں نے اَپنے خُدا سے فریاد کی؛ مَیں نے اَپنی مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا۔ اُنہُوں نے اَپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنی؛ میری فریاد اُن کے کانوں میں پہُنچی۔


میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔


”اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں، میری فریاد پر کان لگائیں، میرے رونے پر نظر کریں؛ کیونکہ مَیں آپ کے حُضُور پردیسی ہُوں، اَور اَپنے سَب آباؤاَجداد کی مانند اجنبی ہُوں۔


اَور اُس طویل عرصہ کے دَوران وہ مِصر کا بادشاہ مَر گیا اَور بنی اِسرائیل اَپنی غُلامی میں کراہنے اَور رونے لگے اَور غُلامی کے باعث مدد کے لیٔے اُن کی آہ و زاری خُدا تک جا پہُنچی۔


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


پھر وہ سخت درد و کرب میں مُبتلا ہوکر اَور بھی دِل سوزی سے دعا کرنے لگے اَور اُن کا پسیِنہ خُون کی بُوندوں کی مانِند زمین پر ٹپکنے لگا۔


آپ بادل میں چھُپ گئے تاکہ ہماری دعا آپ تک نہ پہُنچ پایٔے۔


بَلکہ جَب مَیں پُکارتا اَور دہائی دیتا ہُوں، تو بھی وہ میری فریاد نہیں سُنتے۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛ اَور میرا دِل بےچین ہے۔


اَے میرے خُدا، اَے میرے بادشاہ، میری دہائی سُنیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی سے دعا کرتا ہُوں۔


پھر کاہِنؔ اَور لیوی لوگوں کو برکت دینے کے لیٔے کھڑے ہُوئے اَور خُدا نے اُن کی سُنی کیونکہ اُن کی دعا خُدا کی مُقدّس قِیام گاہ آسمان تک پہُنچ گئی تھی۔


”کل تقریباً اِسی وقت مَیں بِنیامین کی سرزمین سے ایک آدمی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ اُسے میری قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَسح کرنا۔ وہ میرے لوگوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائے گا۔ مَیں نے اَپنے لوگوں پر نظر کی ہے کیونکہ اُن کی فریاد مُجھ تک پہُنچی ہے۔“


تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔


وہ اُن کی مُرادیں بر لاتے ہیں جو اُن کا خوف مانتے ہیں؛ وہ اُن کی فریاد سُنتے ہیں اَور اُنہیں بچاتے ہیں۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کو یاد کیا اَور کراہتا رہا؛ واویلا کرتے کرتے میری جان نڈھال ہو گئی ہے۔


اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔


اِن باتوں کو یاد کرکے میرا دِل بھر آتا ہے: کہ مَیں کس طرح لوگوں کے ساتھ جایا کرتا تھا، اَور اُس جَشن منانے والے ہُجوم کے ساتھ، خُوشی سے للکارتا ہُوا اَور سِتائش کرتا ہُوا ”خُدائے قادر کے گھر تک اُن کی قیادت کیا کرتا تھا۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات