Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 7:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تَب مَیں نے نادان لوگوں میں، اَور جَوانوں کے درمیان، ایک نوجوان کو دیکھا جِس میں سمجھ کی کمی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں نے ایک بے عقل جوان کو نادانوں کے درمِیان دیکھا۔ یعنی نَوجوانوں کے درمِیان وہ مُجھے نظر آیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तो क्या देखता हूँ कि वहाँ कुछ सादालौह नौजवान खड़े हैं। उनमें से एक बेअक़्ल जवान नज़र आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں کچھ سادہ لوح نوجوان کھڑے ہیں۔ اُن میں سے ایک بےعقل جوان نظر آیا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 7:7
24 حوالہ جات  

جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛ اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


”کیا تُم ابھی تک ناسمجھ ہو؟“ یِسوعؔ نے پُوچھا۔


”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


صاحبِ فہم کے لبوں پر حِکمت پائی جاتی ہے، لیکن کم عقل کی پیٹھ کے لیٔے لٹھ ہے۔


”جو کوئی سادہ دِل ہے، وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے،


”جو کوئی سادہ دِل ہے وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے:


تُم جو سادہ دِل ہو، ہوشیاری سیکھو؛ تُم جو احمق ہو، دانائی حاصل کرو۔


کیونکہ نادانوں کو اُن کی برگشتگی ختم کر دے گی، اَور احمقوں کی لاپروائی اُن کی تباہی کا باعث بَن جائے گی؛


اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری، اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔


آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛ اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔


ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


ایک کاہل آدمی کے کھیت کے پاس سے، اَور ایک بے عقل کے تاکستان کے پاس سے میرا گزر ہُوا؛


ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


ٹھٹھّےباز کو کوڑے لگا تو سادہ لَوح بھی ہوشیار ہو جائے گا؛ صاحبِ فہم کو تنبیہ کر تو وہ علم حاصل کرےگا۔


علم کے بغیر جوش اَچھّا نہیں، اَور جلدبازی کرکے راہ سے بھٹک جانا ٹھیک نہیں۔


نادان حماقت کی مِیراث پاتے ہیں، لیکن ہوشیاروں کو علم کا تاج پہنایا جاتا ہے۔


سادہ لَوح ہر بات کا یقین کر لیتا ہے، لیکن ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔


جو اَپنی زمین میں کاشتکاری کرتا ہے، وہ کثرت سے خُوراک پایٔےگا، لیکن جو خیالی پُلاؤ پکاتا رہتاہے مُحتاج رہے گا۔


یَاہوِہ کے آئین کامل ہے، جو جان کو تقویّت بخشتی ہے، یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں، جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔


زناکار کی آنکھ شام کی منتظر رہتی ہے؛ ’وہ سوچتا ہے کہ اُس وقت کسی کی نگاہ مُجھ پر نہ پڑےگی،‘ اَور وہ اَپنا چہرہ چُھپائے پھرتاہے۔


اَے میرے بیٹے! میری حِکمت پر توجّہ کرو، میرے فہم کی باتوں کو خُوب اَچھّی طرح سُنو،


اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات