Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 6:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛ اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اَے کاہِل! چیونٹی کے پاس جا۔ اُس کی روِشوں پر غَور کر اور دانِش مند بن۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ऐ काहिल, चियूँटी के पास जाकर उस की राहों पर ग़ौर कर! उसके नमूने से हिकमत सीख ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اے کاہل، چیونٹی کے پاس جا کر اُس کی راہوں پر غور کر! اُس کے نمونے سے حکمت سیکھ لے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 6:6
24 حوالہ جات  

کاہل آدمی وقت پر ہل نہیں چلاتا؛ اِس لیٔے فصل کاٹنے کے وقت وہ ڈھونڈتا ہے لیکن کچھ نہیں پاتا۔


جو کوئی اِنسان اَپنے کام میں سُستی کرتا ہے وہ تباہ کرنے والے کا بھایٔی ہے۔


اَے کاہل! تُو کب تک وہاں پڑا رہے گا؟ تُو اَپنی نیند سے کب بیدار ہوگا؟


ہم نہیں چاہتے کہ تُم سُست ہو جاؤ، بَلکہ تُم اُن لوگوں کی مانند بنو جو اَپنے ایمان اَور صبر کے باعث خُدا کے وعدوں کے وارِث ہیں۔


کاہل آدمی آرزُو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا، لیکن محنت کش کی تمنّائیں پُوری ہو جاتی ہیں۔


”اُس کے مالک نے جَواب دیا، ’اَے شریر اَور سُست خادِم! اگر تُجھے مَعلُوم تھا کہ جہاں بویا نہیں، میں وہاں سے کاٹتا ہُوں اَور جہاں بِکھیرا نہیں وہاں سے جمع کرتا ہُوں؟


چیونٹیاں نہایت کمزور مخلُوق ہیں، تو بھی گرمی کے موسم میں اَپنے لیٔے خُوراک جمع کرکے رکھتی ہیں؛


کوشش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش سے بھرے رہو اَور خُداوؔند کی خدمت کرتے رہو۔


کاہل کی تمنّا اُس کی موت کا باعث بَن جاتی ہے، کیونکہ اُس کے ہاتھ محنت کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


سُستی گہری نیند طاری کرتی ہے، اَور کاہل آدمی بھُوکا رہتاہے۔


کاہل کہتاہے: ”شیر باہر کھڑا ہے! یا میں کوچوں میں قتل کر دیا جاؤں گا!“


جِس طرح سِرکہ دانتوں کے لیٔے اَور دُھواں آنکھوں کے لیٔے باعثِ پریشانی ہوتاہے، وَیسا ہی سُست آدمی اَپنے بھیجنے والوں کے لیٔے ہے۔


کاہل اَپنا ہاتھ تھالی میں تو ڈالتا ہے؛ لیکن اِتنا بھی نہیں کرتا کہ پھر اُسے اُٹھاکر اَپنے مُنہ تک لایٔے۔


ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟


کاہل کی راہ میں کانٹے بچھے ہوتے ہیں، لیکن راستباز کی راہ، شاہراہ کی طرح ہموار ہوتی ہے۔


کیونکہ شِکاری کا پرندوں کی آنکھوں کے سامنے جال بچھانا کس قدر بے فائدہ ہے!


بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے، اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو، لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے، میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“


اَے میرے بیٹے! سُنو اَور دانا بنو، اَور اَپنا دِل سیدھی راہ پر قائِم رکھو:


”زمین پر کی یہ چار چیزیں بہت چُھوٹی ہوتی ہیں، لیکن وہ بہت دانا ہیں:


آسمان میں اُڑنے والا لق لق بھی اَپنے مُقرّرہ موسموں کو جانتا ہے، اَور فاختہ، ابابیل اَور سارس بھی اَپنے لَوٹ آنے کے وقت کے پابند ہوتے ہیں؛ لیکن میری قوم، یَاہوِہ کے تقاضوں کو نہیں جانتی۔


کاہل ہاتھ اِنسان کو مُفلس بنا دیتے ہیں، لیکن محنتی ہاتھ دولت لاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات