Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 6:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اِس لیٔے اُس پر آفت ناگہاں آ پڑےگی؛ وہ بغیر کسی علاج کے یک لخت تباہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اِس لئے آفت اُس پر ناگہاں آ پڑے گی۔ وہ یک لخت توڑ دِیا جائے گا اور کوئی چارہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 लेकिन ऐसे शख़्स पर अचानक ही आफ़त आएगी। एक ही लमहे में वह पाश पाश हो जाएगा। तब उसका इलाज नामुमकिन होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 لیکن ایسے شخص پر اچانک ہی آفت آئے گی۔ ایک ہی لمحے میں وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ تب اُس کا علاج ناممکن ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 6:15
15 حوالہ جات  

اَور اُن سے فرمانا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے کُمہار کی صُراحی توڑ دی گئی اَور اَب جوڑی نہیں جا سکتی اُسی طرح سے میں اِس قوم اَور اِس شہر کو فنا کر دُوں گا۔ وہ لاشوں کو تُوفتؔ کی وادی میں دفن کریں گے یہاں تک کہ دفن کرنے کی جگہ باقی نہ بچےگی۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


جَب آفت آندھی کی مانند تُم پر آ پڑےگی، اَور مُصیبت گردوغبار کی طرح تُمہیں اَپنی لپیٹ میں لے گی، اَور جَب تکلیفیں اَور پریشانیاں تُم پر حاوی ہو جایٔیں گی۔


جو آدمی بار بار مُتنبّہ کئے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا، اَور اُس کا کویٔی چارہ نہ ہوگا۔


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


میرے دُشمنوں کو موت اَچانک آ دبائے؛ اَور وہ جیتے جی ہی پاتال میں اُتار دئیے جایٔیں، کیونکہ بدی اُن کے اَندر سکونت پذیر ہے۔


اِس لیٔے میں بھی تمہاری مُصیبت پر ہنسوں گی؛ اَور جَب تُم پر دہشت چھا جائے گی تو مضحکہ اُڑاؤں گی۔


چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے:


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے، لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔


کیونکہ اُن دونوں کی طرف سے ناگہاں مُصیبت نازل ہوتی ہے، اَور اُس مُصیبت کا اَندازہ کون لگا سَکتا ہے؟


اَب جَب کہ میں نبُوّت کر رہاتھا تو بِنایاہؔ کا بیٹا پیلاطیاہؔ مَر گیا۔ تَب میں مُنہ کے بَل گرا اَور بُلند آواز سے چِلّایا، ”اَے یَاہوِہ قادر! کیا آپ اِسرائیل کے باقی بچے لوگوں کو بالکُل مٹا دیں گے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات