Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 5:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 کیا تمہارے چشمے گلی کوچوں میں، اَور پانی کی ندیاں چوراہوں میں بہہ جایٔیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 کیا تیرے چشمے باہر بہہ جائیں اور پانی کی ندیاں کُوچوں میں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क्या मुनासिब है कि तेरे चश्मे गलियों में और तेरी नदियाँ चौकों में बह निकलें?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کیا مناسب ہے کہ تیرے چشمے گلیوں میں اور تیری ندیاں چوکوں میں بہہ نکلیں؟

باب دیکھیں کاپی




امثال 5:16
13 حوالہ جات  

تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛ اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی شاخوں کی مانند ہوں گے۔


بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں، اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔


جَب وہ اُنہیں بیابان میں سے لے گیا تَب وہ پیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لیٔے چٹّان میں سے پانی نکالا؛ اُس نے چٹّان کو چیرا اَور پانی پھوٹ نِکلا۔


بڑے مجمع میں خُدا کی مدح سرائی کرو؛ اِسرائیل کے مجمع میں یَاہوِہ کو مُبارک کہو۔


اُس کے تیس بیٹے اَور تیس بیٹیاں تھیں۔ اُس نے اَپنے برادری کے باہر کے مَردوں سے اَپنی بیٹیاں بیاہ دیں اَور اَپنے بیٹوں کے لیٔے بھی اَپنے برادری کے باہر سے تیس جَوان عورتیں بیاہ کر لایا۔ اِبصانؔ سات سال تک اِسرائیل کا قاضی بنا رہا۔


لہٰذا اناج اَور نئے انگوری شِیرے کے مُلک میں؛ جہاں آسمانوں سے شبنم گرتا ہے، اِسرائیل سلامتی کے ساتھ سکونت کرےگا؛ اَور یعقوب کی نَسل بغیر پریشانی کے محفوظ رہے گی۔


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


تُم اَپنے ہی حوض کا پانی پینا، اَور اَپنے ہی کوئیں سے بہتا ہُوا پانی اِستعمال میں لانا۔


وہ صِرف تمہارے ہی لیٔے ہُوں، تمہارے ساتھ اَور بیگانوں کے لیٔے نہیں۔


تمہارا سوتا مُبارک ہو، اَور تُم اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ مسرُور رہو۔


”چوری کا پانی میٹھا ہوتاہے؛ اَور پوشیدگی کی روٹی لذیذ ہوتی ہے!“


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم ایک مُقفّل باغیچہ ہو؛ تُم ایک محفوظ سوتا اَور ایک سَر بمُہر چشمہ ہو۔


تُم باغوں کو سیراب کرنے والے چشمے، اَور بہتے کنویں کا جھرنا ہو، جو کوہِ لبانونؔ سے نیچے کی طرف بہہ رہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات