Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور تَب وہ شکوہ کرےگا، ”مَیں نے تربّیت سے کیسی عداوت رکھی! اَور میرے دِل نے ملامت کو کیسے ٹھکرایا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور کہے مَیں نے تربِیّت سے کَیسی عداوت رکھّی اور میرے دِل نے ملامت کو حقِیر جانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 कहेगा, “हाय, मैंने क्यों तरबियत से नफ़रत की, मेरे दिल ने क्यों सरज़निश को हक़ीर जाना?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کہے گا، ”ہائے، مَیں نے کیوں تربیت سے نفرت کی، میرے دل نے کیوں سرزنش کو حقیر جانا؟

باب دیکھیں کاپی




امثال 5:12
23 حوالہ جات  

جو تربّیت کو عزیز رکھتا ہے وہ علم کو عزیز رکھتا ہے، لیکن جو تنبیہ سے نفرت رکھتا ہے وہ وحشی جانور کی طرح احمق ہے۔


احمق اَپنے باپ کی تربّیت کو حقیر جانتا ہے، لیکن تنبیہ کو ماننے والا ہوشیاری سے کام لیتا ہے۔


اَور چونکہ تُم نے میری تمام مشورت کو نظرانداز کر دیا اَور میری تنبیہ کو قبُول نہ کیا،


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔


مَیں نے بار بار اَپنے خادِموں یعنی نبیوں کو بھیجا جو فرمایا کرتے تھے، ’اَیسا مکرُوہ کام نہ کرو جِن سے مُجھے سخت نفرت ہے!‘


تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے، لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔


تُم میری ہدایت سے نفرت کرتے ہو اَور میرے کلام کو پیٹھ پیچھے پھینک دیتے ہو۔


میں اَپنے ہوش کھو بیٹھا اَور جاہل تھا؛ مَیں آپ کے سامنے وحشی کی مانند تھا۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


ابھی وہ باتیں کر ہی رہاتھا کہ بادشاہ نے پُوچھا، ”تُمہیں کس نے بادشاہ کا شاہی مُشیر مُقرّر کیا ہے؟ اَپنا مُنہ بند رکھ! کیا مرنے کا اِرادہ ہے؟“ پس وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا، ”میں جانتا ہُوں کہ خُدا نے تُمہیں ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تُونے اَیسا کیا ہے اَور میری نصیحت پر عَمل نہیں کیا ہے۔“


اُنہُوں نے کہا، ”ہمارے راستہ سے ہٹ جاؤ!“ اَور پھر کہنے لگے، ”یہ شخص ہمارے بیچ میں پردیسی بَن کر آیا اَور اَب حاکم بننا چاہتاہے۔ ہم تمہارے ساتھ اِس سے بھی بُرا سلُوک کریں گے۔“ وہ لَوطؔ کو دھمکانے لگے اَور دروازہ توڑنے کے لیٔے آگے بڑھے۔


کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے، اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔


اَپنی زندگی کے آخِر میں، جَب تمہارا گوشت اَور تمہارا جِسم گھُل جایٔیں گے تَب تُم نوحہ کروگے۔


لیکن جو مُجھے نہیں پاتا، وہ اَپنا ہی نُقصان کرتا ہے؛ اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں، وہ سَب موت سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔“


جو تربّیت قبُول کرتا ہے وہ زندگی کی راہ بتاتا ہے، لیکن جو تنبیہ کو ٹھکراتا ہے وہ دُوسروں کو گُمراہ کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات