Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 4:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن بدکاروں کی راہ گہری تاریکی کی مانند ہوتی ہے؛ وہ نہیں جانتے کہ وہ کِن چیزوں سے ٹھوکر کھا جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 شرِیروں کی راہ تارِیکی کی مانِند ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کِن چِیزوں سے اُن کو ٹھوکر لگتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसके मुक़ाबले में बेदीन का रास्ता गहरी तारीकी की मानिंद है, उन्हें पता ही नहीं चलता कि किस चीज़ से ठोकर खाकर गिर गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اِس کے مقابلے میں بےدین کا راستہ گہری تاریکی کی مانند ہے، اُنہیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کس چیز سے ٹھوکر کھا کر گر گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 4:19
16 حوالہ جات  

یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”نُور تمہارے درمیان تھوڑی دیر اَور مَوجُود رہے گا۔ نُور جَب تک تمہارے درمیان ہے نُور میں چلے چلو، اِس سے پہلے کہ تاریکی تُمہیں آ لے۔ جو کویٔی تاریکی میں چلتا ہے، نہیں جانتا کہ وہ کدھر جا رہاہے۔


”اِس لیٔے اُن کی راہ تاریکی اَور پھسلنے والی ہوگی؛ جِس میں وہ دھکیل کر گرا دئیے جایٔیں گے؛ کیونکہ مَیں اُن کے اُوپر آفتیں نازل کروں گا، جو اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرو، اِس سے پہلے کہ وہ تاریکی لائیں، اَور تمہارے قدم تاریک پہاڑیوں پر ٹھوکر کھایٔیں۔ اَور جَب تُم رَوشنی کی اُمّید کرو، تو وہ اُسے موت کے گہرے سائے میں تبدیل کرکے اُسے سخت تاریکی بنا دیں۔


لیکن اگر وہ رات کے وقت چلتا ہے تو اَندھیرے کے باعث ٹھوکر کھاتا ہے۔“


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


اُس وقت میں اُن سے صَاف صَاف کہہ دُوں گا، ’میں تُم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اَے بدکاروں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ۔‘


جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تاریک راہوں پر چلیں،


وہ اجالے سے اَندھیرے میں ہانک دیا جاتا ہے اَور دُنیا سے جَلاوطن کر دیا جاتا ہے۔


وہ اَندھیرے میں چراغ کے بغیر ٹٹولتے پھرتے ہیں؛ اَور اُنہیں متوالوں کی طرح لڑکھڑاتے رہنے پر مجبُور کر دیتے ہیں۔


دِن کے وقت اُن پر اَندھیرا چھا جاتا ہے؛ اَور دوپہر کے وقت بھی وہ اَیسے ٹٹولتے پھرتے ہیں جَیسے رات کو۔


مگر جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے دُشمنی رکھتا ہے وہ تاریکی میں رہتاہے اَور تاریکی ہی میں چلتا پھرتاہے۔ وہ نہیں جانتا کہ کہاں جا رہاہے کیونکہ تاریکی نے اُسے اَندھا کر دیا ہے۔


”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛ زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔


بدکار کی راہ میں کانٹے اَور پھندے ہوتے ہیں، لیکن جو اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے وہ اُن سے دُور رہتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات