Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 4:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 وہ بدی کی روٹی کھاتے ہیں اَور ظُلم کا انگوری شِیرہ پیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 کیونکہ وہ شرارت کی روٹی کھاتے اور ظُلم کی مَے پِیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 वह बेदीनी की रोटी खाते और ज़ुल्म की मै पीते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 وہ بےدینی کی روٹی کھاتے اور ظلم کی مَے پیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 4:17
17 حوالہ جات  

تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛ تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔ اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔


خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟


اَے شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں! اَے ریاکاروں! تُم پر افسوس، کیونکہ تُم نے آسمان کی بادشاہی کو لوگوں کے داخلہ کے لیٔے بند کر دیتے ہو، کیونکہ نہ تو خُود داخل ہوتے ہو اَور نہ تو داخل ہونے والے کو داخل ہونے دیتے ہو۔


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔


دھوکے سے حاصل کیا ہُوا کھانا آدمی کو میٹھا لگتا ہے، لیکن آخِرکار اُس کا مُنہ کنکروں سے بھرجاتا ہے۔


”چوری کا پانی میٹھا ہوتاہے؛ اَور پوشیدگی کی روٹی لذیذ ہوتی ہے!“


صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے، لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


افسوس اُن پرجو گُناہ کو بطالت کی رسّیوں سے اَور بدکرداری کو گویا گاڑی کی رسّیوں سے کھینچ لاتے ہیں،


افسوس اُن پرجو بدی کو نیکی اَور نیکی کو بدی کہتے ہیں، جو تاریکی کو نُور اَور نُور کو تاریکی قرار دیتے ہیں، اَور کڑوے کو میٹھا اَور میٹھے کو کڑوا جانتے ہیں۔


”اِس لیٔے قادرمُطلق یُوں فرماتے ہیں۔ اَپنے دوستوں سے خبردار رہو؛ اَپنی برادری پر بھی اِعتماد نہ کرو۔ کیونکہ ہر بھایٔی دغاباز ہے، اَور ہر دوست غیبت کرنے والا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات