Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 31:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بادشاہوں کو، اَے لموایلؔ۔ بادشاہوں کو مےخواری زیب نہیں دیتی، نہ حاکموں کو شراب نوشی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 بادشاہوں کو اَے لمواؔیل! بادشاہوں کو مَے خواری زیبا نہیں اور شراب کی تلاش حاکِموں کو شایان نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ लमुएल, बादशाहों के लिए मै पीना मुनासिब नहीं, हुक्मरानों के लिए शराब की आरज़ू रखना मौज़ूँ नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے لموایل، بادشاہوں کے لئے مَے پینا مناسب نہیں، حکمرانوں کے لئے شراب کی آرزو رکھنا موزوں نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 31:4
16 حوالہ جات  

مَے مضحکہ خیز ہوتی ہے اَور شراب ہنگامہ برپا کرتی ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی وجہ سے بہک جاتا ہے وہ دانا نہیں ہے۔


افسوس اُن پرجو مَے نوشی میں اُستاد اَور شراب میں آمیزش کرنے میں ماہر کہلاتےہیں،


مُبارک ہے تُو اَے مُلک جِس کا بادشاہ عالی نَسب ہے اَور جِس کے اُمرا مُناسب وقت پر توانائی کے لیٔے کھانا کھاتے ہیں، بدمست ہونے کے لیٔے نہیں۔


بے شک شراب دھوکا دیتی ہے؛ وہ ضِدّی ہے اَور کبھی سکون نہیں پاتا۔ کیونکہ وہ قبر کی طرح لالچی ہے اَور موت کی طرح کبھی آسُودہ نہیں ہوتا، وہ سَب قوموں کو اَپنے پاس جمع کر لیتا ہے اَور سَب لوگوں کو جمع کر لیتا ہے۔


ہرکارے اِس شاہی فرمان کو لے کر تیزی سے روانہ ہو گئے اَور شُوشنؔ کے قلعہ میں بھی اِس فرمان کو مُشتہر کر دیا گیا۔ شُوشنؔ کے سارے شہر میں افراتفری پھیلی ہُوئی تھی لیکن بادشاہ اَور ہامانؔ بیٹھے ہُوئے شراب نوشی میں مشغُول تھے۔


جَب بِن ہددؔ نے جو بادشاہوں کے ساتھ اَپنے خیمہ میں مَے نوشی کر رہاتھا، جَیسے ہی اُس نے احابؔ کا یہ پیغام سُنا، تو فوراً اَپنے فَوج کو حُکم دیا: ”حملہ کرنے کے لیٔے تیّار ہو جاؤ۔“ چنانچہ اُنہُوں نے شہر پر حملہ کرنے کے لیٔے صف آرائی کی۔


لیکن اَیلہ کے خادِم زِمریؔ نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا سپہ سالار تھا، کے خِلاف اُس نے اُس وقت سازش کی جَب اَیلہ تِرضاؔہ میں شاہی محل کے دیوان ارضہؔ کے گھر میں نشہ میں چُور تھا۔


جَشن کے آخِری دِن جَب بادشاہ احسویروسؔ سُرور میں تھا تو اُس نے اَپنی خدمت میں رہنے والے ساتوں خواجہ سراؤں، مہُومانؔ، بِزتھاؔ، حربُوناؔ، بِگتھاؔ، ابگھتاؔ، زتارؔ اَور کرکسؔ کو حُکم دیا کہ وہ


تُم سمُندر کے درمیان لیٹنے والے، یا مستُول کے سِرے پر سونے والے کی مانند ہوگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات