Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 30:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 شیرببر جو سَب حَیوانات میں بہادر ہے، اَور کسی کے سامنے سے پیچھے نہیں ہٹتا؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 ایک تو شیرِ بَبر جو سب حَیوانات میں بہادُر ہے اور کِسی کو پِیٹھ نہیں دِکھاتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 पहले, शेरबबर जो जानवरों में ज़ोरावर है और किसी से भी पीछे नहीं हटता,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 پہلے، شیرببر جو جانوروں میں زورآور ہے اور کسی سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا،

باب دیکھیں کاپی




امثال 30:30
7 حوالہ جات  

ساتویں دِن سُورج غروب ہونے سے قبل شہر کے لوگوں نے اُس سے کہا، ”شہد سے میٹھا اَور کیا ہوتاہے؟ اَور شیر سے زورآور اَور کون ہے؟“ شِمشُونؔ نے اُن سے کہا، ”اگر تُم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتتے، تو میری پہیلی کو کبھی نہ بُوجھ پاتے۔“


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔


”تین خُوش رفتار جاندار ہیں، بَلکہ چار ہیں جِن کی چال خُوشنما ہے:


اکڑ کر چلتا مُرغ، بکرا، اَور بادشاہ جِس کے چاروں طرف لشکر ہو۔


یعقوب کا بقیّہ قوموں میں، اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان، اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں، یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں، جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے، اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔


”اَے آدمؔ زاد، شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا نوحہ تیّار کر اَور اُس سے کہہ: ” ’تُو مُختلف قوموں کے درمیان شیرببر کی مانند گردانا جاتا ہے، لیکن تُو محض سمُندر میں کے گھڑیال کی مانند ہے، جو اَپنی دریاؤں میں غوطے مارتا ہے اَور اُن کے پانی کو پاؤں سے متحّرک کرکے اُن میں جھاگ پیدا کرتا ہے اَور اُن کی دریاؤں کو گدلا کر دیتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات