Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 30:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”خادِم پر اُس کے آقا کے سامنے تہمت نہ لگاؤ، اَیسا نہ ہو کہ وہ تُم پر لعنت کرے اَور تُمہیں نتیجہ بھگتنا پڑے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 خادِم پر اُس کے آقا کے حضُور تُہمت نہ لگا تا نہ ہو کہ وہ تُجھ پر لَعنت کرے اور تُو مُجرِم ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मालिक के सामने मुलाज़िम पर तोहमत न लगा, ऐसा न हो कि वह तुझ पर लानत भेजे और तुझे इसका बुरा नतीजा भुगतना पड़े।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مالک کے سامنے ملازم پر تہمت نہ لگا، ایسا نہ ہو کہ وہ تجھ پر لعنت بھیجے اور تجھے اِس کا بُرا نتیجہ بھگتنا پڑے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 30:10
18 حوالہ جات  

تُم کون ہو جو کسی دُوسرے کے خادِم پر اِلزام لگاتے ہو؟ یہ تو مالک کا حق ہے کہ وہ خادِم کو قبُول کرے یا ردّ کر دے بَلکہ وہ قائِم کیا جائے گا کیونکہ خُداوؔند اُسے قائِم رکھنے پر قادر ہے۔


تُم لوگوں کی ہر بات پرجو وہ کہتے ہیں کان مت لگاؤ، اَیسا نہ ہو کہ تُم سُن لو کہ تمہارا نوکر بھی تُم پر لعنت کر رہاہے۔


تَب بادشاہ کے حُکم کے مُطابق جِن لوگوں نے دانی ایل کی چُغلی کی تھی اُنہیں لایا گیا اَور اُنہیں اُن کی بیویوں اَور بچّوں سمیت شیروں کی ماند میں پھینک دیا گیا اَور اِس سے قبل کہ وہ ماند کی تہہ کے فرش تک پہُنچتے شیروں نے اُن پر جھپٹّا مارا اَور اُن کی ہڈّیوں تک کو چبا ڈالا۔


تَب اُنہُوں نے بادشاہ سے کہا، ”اَے بادشاہ، یہ دانی ایل جو یہُوداہؔ سے جَلاوطن ہوکر آئے ہُوئے لوگوں میں سے ہے وہ آپ کی اَور آپ کے اُس تحریری حُکم کے متعلّق پروا نہیں کرتا۔ وہ اَب تک دِن میں تین بار دعا کرتا ہے۔“


جو مُحتاجوں کی مدد کرتا ہے، اُسے کچھ کمی نہ ہوگی، لیکن جو اُن کی طرف سے اَپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے، بڑا ملعُون ہوتاہے۔


جو اَپنا اناج جمع کرکے بیچتا نہیں لوگ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو اُسے بیچتا ہے وہ برکت کا تاج پہنے گا۔


داویؔد نے اُس سے پُوچھا، ”کیا تُم مُجھے اُس چھاپہ مار دستہ تک لے جا سکتے ہو؟“ اُس نے جَواب دیا کہ اگر آپ مُجھ سے خُدا کی قَسم کھائیں کہ آپ مُجھے قتل نہیں کریں گے اَور نہ ہی مُجھے میرے مالک کے حوالہ کریں گے تو مَیں آپ کو اُن تک لے جاؤں گا۔


اَب میرے آقا بادشاہ ذرا اَپنے خادِم کی باتوں کو بھی سُن لیں! اگر یَاہوِہ نے آپ کو میرے خِلاف اُبھارا ہے تو وہ کویٔی ہدیہ قبُول کریں۔ اگر آدمیوں نے آپ کو بھڑکایا ہے تو وہ یَاہوِہ کے آگے ملعُون ہو! کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے نکال دیا تاکہ میں یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث میں سے اَپنا حِصّہ پانے سے محروم کر دیا جاؤں اَور وہ کہتے ہیں جاؤ، ’دیگر معبُودوں کی پرستش کرو۔‘


اُس نے شاؤل سے کہا، ”جَب لوگ کہتے، ’داویؔد آپ کو نُقصان پہُنچانے پر تُلا ہُواہے تو آپ اُن کی باتیں کیوں سُنتے ہیں؟‘


اگر کسی غُلام نے تمہارے پاس پناہ لی ہو، تو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کرنا۔


خبردار رہو کہ کہیں تمہارے ذہن میں یہ بُرا خیال نہ آئے: ”ساتواں سال جو قرضوں کے مُعاف کرنے کا سال ہے، وہ نزدیک ہے،“ اَور تُم اَپنے حاجت مند اِسرائیلی بھایٔی کی طرف بُری نیّت سے دیکھو اَور اُسے کچھ نہ دو؛ اَور وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔


جَب اُن کی فرحت بخش خُوشبو یَاہوِہ تک پہُنچی تو یَاہوِہ نے دِل ہی دِل میں کہا، ”مَیں اِنسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا۔ حالانکہ اُس کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتاہے، اَور آئندہ کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کروں گا جَیسا مَیں نے کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات