Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛ یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کنارہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अपने आपको दानिशमंद मत समझना बल्कि रब का ख़ौफ़ मानकर बुराई से दूर रह।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اپنے آپ کو دانش مند مت سمجھنا بلکہ رب کا خوف مان کر بُرائی سے دُور رہ۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 3:7
19 حوالہ جات  

اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“


آپَس میں یکدل رہو، مغروُر نہ بنو بَلکہ ادنیٰ لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانے پر راضی رہو۔ اَپنے آپ کو دُوسروں سے عقلمند نہ سمجھو۔


اگر تُم اَیسے آدمی کو دیکھتے ہو جو اَپنی نگاہ میں عقلمند بنتا ہے، تو اُس کی نِسبت احمق کے لیٔے زِیادہ اُمّید ہے۔


عُوضؔ کی سرزمین میں ایُّوب نام کے ایک شخص رہتے تھے۔ وہ کامل اَور راستباز اِنسان تھے، ایُّوب خُدا سے ڈرتے اَور بدی سے دُور رہتے تھے۔


بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛ اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔


اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛ حاصل کلام یہ ہے کہ خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو، کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔


افسوس اُن پرجو خُود کو اَپنی نگاہوں میں دانشمند اَور ذہین سمجھتے ہیں۔


یَاہوِہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے، جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے چھُڑا لیتا ہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے منظُور نہیں کہ تُم اِس راز سے ناواقِف رہو اَور اَپنے آپ کو عقلمند سمجھنے لگو۔ وہ راز یہ ہے کہ اِسرائیلؔ کا ایک حِصّہ کسی حَد تک سخت دِل ہو گیا ہے اَور جَب تک خُدا کے پاس آنے والے غَیریہُودیوں کی تعداد پُوری نہیں ہو جاتی وہ وَیسا ہی رہے گا۔


لیکن میرے پیش رَو حاکم لوگوں پر ایک بھاری بوجھ بنے ہُوئے تھے۔ وہ رعایا سے غِذا اَور مَے کے علاوہ چالیس ثاقل چاندی لیتے تھے اَور اُن کے مُلازمین بھی لوگوں پر حُکومت جتاتے تھے۔ لیکن خُدا کے خوف کی وجہ سے مَیں نے اَیسا نہ کیا


مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”ڈرو مت خُدا اِس لیٔے آئے کہ تمہاری آزمائش کریں تاکہ تُمہیں خُدا کا خوف ہو اَور تُم گُناہ سے بچے رہو۔“


تَب داویؔد زمین پر سے اُٹھا اَور اُس نے نہانے کے بعد تیل لگایا، کپڑے بدلے اَور یَاہوِہ کے گھر میں جا کر سَجدہ کیا۔ پھر وہ اَپنے گھر گیا اَور کھانا لانے کا حُکم دیا۔ اُنہُوں نے کھانا لاکر اُن کے سامنے رکھا اَور اُنہُوں نے کھایا۔


یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے، مُجھے غُرور، شیخی، بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔


دانشمند یَاہوِہ کا خوف مانتا اَور بدی سے گُریز کرتا ہے، لیکن احمق شیخی باز اَور بے فکر ہوتاہے۔


مالدار ہونے کے لیٔے دَوڑ دھوپ نہ کرو؛ بَلکہ حِکمت سے کام لو اَور خُود پر قابُو پا لو۔


احمق کو اُس کی حماقت کے مُطابق جَواب دو، نہیں تو وہ خُود کو عقلمند سمجھنے لگے گا۔


دولتمند اَپنی نگاہ میں دانِشور ہے، لیکن صاحبِ فہم مسکین، اُسے مَعلُوم کر لیتا ہے۔


جو اَپنے آپ پر بھروسا رکھتا ہے، وہ احمق ہے، لیکن جو عقلمندی سے چلتا ہے، محفوظ رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات