Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 3:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 بدکار کے گھر پر یَاہوِہ کی لعنت ہوتی ہے، لیکن راستباز کے مَسکن کو وہ برکت دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 شرِیروں کے گھر پر خُداوند کی لَعنت ہے لیکن صادِقوں کے مسکن پر اُس کی برکت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 बेदीन के घर पर रब की लानत आती जबकि रास्तबाज़ के घर को वह बरकत देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 بےدین کے گھر پر رب کی لعنت آتی جبکہ راست باز کے گھر کو وہ برکت دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 3:33
20 حوالہ جات  

جنہیں یَاہوِہ برکت دیں گے وہ مُلک کے وارِث ہوں گے، لیکن جِن پر وہ لعنت کریں گے وہ ہلاک کر دیئے جایٔیں گے۔


اگر تُم نہیں سنوگے، اَور میرے نام کی تعظیم کے لیٔے اَپنے دِلوں کو آمادہ نہیں کروگے،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تمہارے اُوپر ایک لعنت بھیجوں گا اَور تمہاری برکتوں کو ملعُون کر دُوں گا؛ بَلکہ میں پہلے ہی اُنہیں ملعُون کر چُکا ہُوں کیونکہ تُم نے میری تعظیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی، اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔


کویٔی سخت مکرُوہ شَے اَپنے گھر میں نہ لانا ورنہ تُم بھی اُسی کی مانند ہلاک کیٔے جانے کے لائق بَن جاؤگے۔ تُم اُنہیں نہایت حقیر جاننا اَور اُس سے نفرت کرنا کیونکہ اُسے تباہی کے لیٔے الگ کیا گیا ہے۔


صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے، اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔


وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو، جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔ اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔ لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔


اَور یَاہوِہ کا صندُوق تین مہینے تک عوبیدؔ اِدُوم گِتّی کے گھر میں رہا اَور یَاہوِہ نے اُسے اَور اُس کے سارے گھرانے کو برکت بخشی۔


”جاؤ، اَور لوگوں کو پاک کرو۔ اُن سے کہو، ’کل کی تیّاری کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لیں کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: اَے اِسرائیلیوں! تمہارے درمیان نذر کی ہُوئی چیز مَوجُود ہے اَور جَب تک تُم اُسے دُور نہ کروگے تُم اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکوگے۔


اَور لعنت اُس صورت میں، اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اَحکام کی فرمانبرداری نہ کرو اَور اُس راہ کو جِس کی بابت میں آج تُمہیں حُکم دیتا ہُوں اُسے چھوڑکر اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرو، جِن سے تُم اَب تک واقف نہ تھے۔


لیکن نذر کی مخصُوص چیزوں کو ہاتھ نہ لگانا۔ کہیں اُن میں سے کویٔی شَے لے کر اَپنے اُوپر تباہی نہ لے آنا۔ اَیسا کروگے تو تُم اِسرائیل کی چھاؤنی پر تباہی لاؤگے اَور اُس پر کویٔی آفت کھڑی کر دوگے۔


”پھر بھی وہ پانی کی سطح پر کا جھاگ ہیں؛ زمین پر اُن کا حِصّہ ملعُون قرار دیا گیا ہے، تاکہ کویٔی تاکستانوں کو نہ جائے۔


اَیسی آگ جو جَلا کر بھسم کردیتی؛ اُس نے میری تیّار فصل کو جڑ سے اُکھاڑ دیا ہوتا۔


راستباز کے سَر پر برکتوں کا تاج ہوتاہے، لیکن بدکار کے چہرہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔


بدکار کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن راستباز کا خیمہ آباد رہے گا۔


راستباز کے گھر میں بہت بڑا خزانہ ہوتاہے، لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے مُصیبت کھڑی کردیتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات