Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 3:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 جَب تُم لیٹو گے تو خوف نہ کھاؤگے؛ بَلکہ جَب تُم بِستر پر دراز ہوگے تو میٹھی نیند سوؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 جب تُو لیٹے گا تو خَوف نہ کھائے گا۔ بلکہ تُو لیٹ جائے گا اور تیری نِیند مِیٹھی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 तू पाँव फैलाकर सो सकेगा, कोई सदमा तुझे नहीं पहुँचेगा बल्कि तू लेटकर गहरी नींद सोएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 تُو پاؤں پھیلا کر سو سکے گا، کوئی صدمہ تجھے نہیں پہنچے گا بلکہ تُو لیٹ کر گہری نیند سوئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 3:24
21 حوالہ جات  

میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛ اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔


میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا، کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔


جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛ سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛ اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔


تَب مَیں نے بیدار ہوکر آنکھیں کھولیں اَور مَیں نے چاروں طرف نگاہ کی۔ میری نیند مُجھے میٹھی لگی۔


تُم لیٹ جاؤگے اَور کویٔی تُمہیں ڈرانے کا نہیں، اَور کیٔی لوگ تمہاری مہربانی کے طلب گار ہوں گے۔


” ’اَور مَیں مُلک میں اَمن بخشوں گا، تاکہ تُم چَین سے سوؤ اَور کسی چیز کا تُمہیں خوف نہ ہو۔ اَور مَیں جنگلی حَیوانوں کو تمہارے مُلک سے بھگا دُوں گا، اَور تمہارے مُلک میں کویٔی بھی تلوار سے ہلاک نہ ہوگا۔


تُم خوامخواہ سویرے جلد اُٹھتے ہو، اَور رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہو، اَور مشقّت کی روٹی کھاتے ہو۔ کیونکہ جِن سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُنہیں آرام کی نیند بھی بخشتے ہیں۔


میں خُود اَپنی بھیڑوں کو چراؤں گا اَور اُنہیں بِٹھاؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


ہیرودیسؔ کے آپ کو لوگوں کے سامنے لانے سے ایک رات پہلے، جَب پطرس دو پہرےداروں کے درمیان زنجیروں سے جکڑے ہویٔے پڑے سو رہے تھے، اَور سپاہی قَیدخانہ کے دروازہ پر پہرا دے رہے تھے۔


اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔


لیکن جو میری سُنتا ہے، وہ سلامتی سے رہے گا اَور ضرر سے بے خوف ہوکر، مطمئن رہے گا۔“


ایک مزدُور کی نیند میٹھی ہوتی ہے، خواہ وہ کم کھائے یا زِیادہ، لیکن دولتمند کی فراوانی اُسے سونے نہیں دیتی۔


اَور یہوشافاطؔ کی سلطنت میں اَمن قائِم رہا کیونکہ اُن کے خُدا نے اُسے چاروں طرف سے سلامتی بخشی تھی۔


میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔


تُم نہ رات کی ہیبت سے ڈروگے، اَور نہ دِن کو چلنے والے تیر سے،


یَاہوِہ کا خوف زندگی بخشتا ہے، خُدا ترس مطمئن رہتاہے اَور بدی میں مُبتلا نہیں ہوتا۔


تُو راستبازی سے پائدار ہو جائے گی: تُو ظُلم سے دُور رہے گی؛ تُجھے کسی بات کا خوف نہ ہوگا۔ دہشت دُور کر دی جائے گی؛ وہ تیرے نزدیک نہ آئے گی۔


” ’مَیں اُن کے ساتھ عہدِ اَمن باندھوں گا اَور مُلک کو جنگلی جانوروں سے خالی کر دُوں گا تاکہ وہ بیابان میں رہ سکیں اَور جنگلوں میں سلامتی سے سو سکیں۔


کھیتوں کے درختوں میں پھل لگیں گے اَور زمین اَپنی فصلیں اُگائے گی اَور لوگ اَپنے مُلک میں محفوظ رہیں گے۔ جَب مَیں اُن کے جُوئے کے بندھن توڑ دُوں گا اَور اُنہیں اُن لوگوں کے ہاتھوں سے چھُڑا لُوں گا جنہوں نے اُنہیں غُلام بنا لیا تھا، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات