Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 3:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَے میرے بیٹے، عقل سلیم اَور شعور کا تحفُّظ کرنا، اِنہیں اَپنی نگاہ سے اوجھل نہ ہونے دینا؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اَے میرے بیٹے! دانائی اور تمِیز کی حِفاظت کر۔ اُن کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 मेरे बेटे, दानाई और तमीज़ अपने पास महफ़ूज़ रख और उन्हें अपनी नज़र से दूर न होने दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 میرے بیٹے، دانائی اور تمیز اپنے پاس محفوظ رکھ اور اُنہیں اپنی نظر سے دُور نہ ہونے دے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 3:21
18 حوالہ جات  

یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔


اُسے اَپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دینا، بَلکہ اُنہیں اَپنے دِل میں رکھنا؛


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔


یِسوعؔ نے اُن یہُودیوں سے جو آپ پر ایمان لایٔے تھے کہا، ”اگر تُم میری تعلیم پر قائِم رہوگے، تو حقیقت میں میرے شاگرد ہوگے۔


وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں، اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،


چنانچہ جو پیغام تُم نے شروع سے سُنا ہے وُہی تُم میں قائِم رہے۔ اگر وہ تُم میں قائِم رہے گا تو تُم بھی بیٹے اَور آسمانی باپ میں قائِم رہوگے۔


اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری، اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔


تاکہ تُم نیکی اَور بدی میں تمیز کر سکو اَور تمہارے لب علم کی حِفاظت کر سکیں۔


مشورت اَور نصیحت میرے پاس ہیں؛ میں فہم اَور قُدرت کی مالک ہُوں۔


ہر کسی کو غَیر سمجھنے والا آدمی خُود غرض ہوتاہے، وہ ہر مَعقُول بات سے برہم ہو جاتا ہے۔


حِکمت کو ترک نہ کرو اَور وہ تمہاری حِفاظت کرےگی؛ اُس سے مَحَبّت رکھو اَور وہ تمہاری نگہبانی کرےگی۔


جو حِکمت حاصل کرتا ہے اَپنی جان کو عزیز رکھتا ہے؛ اَورجو فہم سے لو لگائے رہتاہے، کامیاب ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات