Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بادشاہ عدل سے مُلک کو مُستحکم کرتا ہے، لیکن، جو رشوتوں کا لالچی ہوتاہے، اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 بادشاہ عدل سے اپنی مُملِکت کو قِیام بخشتا ہے لیکن رِشوت سِتان اُس کو وِیران کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 बादशाह इनसाफ़ से मुल्क को मुस्तहकम करता, लेकिन हद से ज़्यादा टैक्स लेने से उसे तबाह करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 بادشاہ انصاف سے ملک کو مستحکم کرتا، لیکن حد سے زیادہ ٹیکس لینے سے اُسے تباہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:4
19 حوالہ جات  

جو بادشاہ مسکینوں کا راستی سے اِنصاف کرتا ہے، اُس کا تخت ہمیشہ قائِم رہتاہے۔


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


”تَب اُس کا جانشین اَپنی شان و شوکت برقرار رکھنے کے لیٔے ایک خراج وصول کرنے والے کو بھیجے گا لیکن وہ تھوڑے عرصہ کے بعد بنا قہر یا جنگ کے ہی ہلاک ہوگا۔


جَب ایک بادشاہ اَپنے تخت پر اِنصاف کرنے کے لیٔے بیٹھتا ہے، تو وہ اَپنی آنکھوں ہی سے ساری بدی کو پھٹک لیتا ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا، تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے پھر سے آباد کر سکیں۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


غلط کام بادشاہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں، کیونکہ تخت کی پائداری راستبازی سے ہے۔


میری بدولت بادشاہ حُکومت کرتے ہیں اَور حُکمراں عادلانہ قوانین نافذ کرتے ہیں؛


بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


یَاہوِہ آپ کے خُدا کی سِتائش ہو جو آپ سے اَیسا راضی ہُوئے کہ آپ کو اَپنے تخت پر تخت نشین کیا تاکہ آپ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف سے بادشاہ ہوں۔ چونکہ آپ کے خُدا کو بنی اِسرائیل سے مَحَبّت تھی کہ اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے قائِم کریں، اِس لیٔے اُنہُوں نے آپ کو اُن کا بادشاہ بنایا تاک آپ عدل اَور راستی کو بحال رکھیں۔“


تَب شُلومونؔ اَپنے باپ داویؔد کے تخت پر بیٹھے اَور اُن کی حُکومت مضبُوطی کے ساتھ قائِم ہو گئی۔


داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔


شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”تُم نے احمقی سے کام لیا ہے اَور اُس حُکم کو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا نہیں مانا۔ اگر مانا ہوتا تو وہ تمہاری بادشاہی اِسرائیل پر ہمیشہ قائِم رکھتے۔


اَور تُم پر حِکمت کے راز فاش کر دیں، کیونکہ اُس کے کیٔی پہلو ہوتے ہیں، لیکن یہ جان لو، کہ خُدا نے تمہاری بعض خطاؤں پر پردہ ڈالا ہے۔


راستباز قوم کو سرفراز کرتی ہے، لیکن گُناہ اُمّتوں کی رُسوائی ہے۔


بادشاہ کے لبوں سے گویا کلامِ الٰہی صادر ہوتاہے، لہٰذا اُس کا مُنہ اِنصاف کرنے میں کویٔی خطا نہ کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات