Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 29:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 چور کا ساتھی اَپنی ہی جان کا دُشمن ہوتاہے؛ وہ قَسم کھانے کے بعد بھی گواہی دنیے کی ہمّت نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 جو کوئی چور کا شرِیک ہوتا ہے اپنی جان سے دُشمنی رکھتا ہے۔ وہ حلف اُٹھاتا ہے اور حال بیان نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 जो चोर का साथी हो वह अपनी जान से नफ़रत रखता है। गो उससे हलफ़ उठवाया जाए कि चोरी के बारे में गवाही दे तो भी कुछ नहीं बताता बल्कि हलफ़ की लानत की ज़द में आ जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 جو چور کا ساتھی ہو وہ اپنی جان سے نفرت رکھتا ہے۔ گو اُس سے حلف اُٹھوایا جائے کہ چوری کے بارے میں گواہی دے توبھی کچھ نہیں بتاتا بلکہ حلف کی لعنت کی زد میں آ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 29:24
11 حوالہ جات  

” ’اَور اگر کویٔی اِس طرح گُناہ کرے کہ جو کچھ اُس نے دیکھا ہو یا جانتا ہو اُس کے متعلّق اُسے قَسم کھا کر گواہی دینے کے لیٔے کہا جائے اَور وہ گواہی نہ دے تو وہ اُس گُناہ کا ذمّہ وار ٹھہرایا جائے گا۔


لیکن جو مُجھے نہیں پاتا، وہ اَپنا ہی نُقصان کرتا ہے؛ اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں، وہ سَب موت سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔“


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


جو تربّیت کو نظرانداز کرتا ہے اَپنی ہی جان کا دُشمن ہے، لیکن جو تنبیہ کو سُنتا ہے وہ فہم حاصل کرتا ہے۔


پھر یِسوعؔ نے تعلیم دیتے ہویٔے، فرمایا، ”کیا کِتاب مُقدّس میں یہ نہیں لِکھّا: ’میرا گھر سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا‘؟ مگر تُم نے اُسے ’ڈاکوؤں کا اڈّا بنا رکھا ہے۔‘“


جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛ اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔


اَپنی ماں سے کہا، ”وہ گیارہ سَو ثاقل چاندی جو آپ سے لی گئی تھی اَور جِس کے متعلّق مَیں نے لعنت کرتے سُنا تھا میرے پاس ہے؛ مَیں نے اُسے لیا تھا۔“ تَب اُس کی ماں نے کہا، ”اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ تُجھے برکت دے!“


بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کے مانند ہوتاہے؛ جو کویٔی اُسے غُصّہ دِلاتا ہے اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔


یُوناتانؔ نے جَواب دیا ”ہرگز نہیں، تُم نہیں مارے جاؤگے! دیکھ میرا باپ مُجھے بتائے بغیر چھوٹا یا بڑا کویٔی کام نہیں کرتا۔ بھلا پھر اِس بات کو وہ کیوں چھُپاتا؟ اَیسی بات نہیں ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات