Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 28:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 بدکردار اِنصاف کو نہیں سمجھتے، لیکن جو یَاہوِہ کے طالب ہوتے ہیں، وہ اُسے بخُوبی سمجھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 شرِیر عدل سے آگاہ نہیں لیکن خُداوند کے طالِب سب کُچھ سمجھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 शरीर इनसाफ़ नहीं समझते, लेकिन रब के तालिब सब कुछ समझते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 شریر انصاف نہیں سمجھتے، لیکن رب کے طالب سب کچھ سمجھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 28:5
18 حوالہ جات  

لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔


اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔


لیکن تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے اَور تُم پُوری سچّائی کو جانتے ہو۔


بے حس اِنسان نہیں جانتے، اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،


اگر کویٔی خُدا کی مرضی پر چلنا چاہے تو اُسے مَعلُوم ہو جائے گا کہ یہ تعلیم خُدا کی طرف سے ہے یا میری اَپنی طرف سے۔


حِکمت احمق کے لیٔے بہت بُلند ہے؛ وہ پھاٹک پر مجمع میں مُنہ نہیں کھول سَکتا۔


عقلمند کو زندگی کی راہ اُوپر لے جاتی ہے تاکہ اُسے نیچے قبر میں اُترنے سے بچالے۔


مَیں آپ کے قوانین پر عَمل کرتا ہُوں، میں بُزرگوں سے زِیادہ سمجھ رکھتا ہُوں۔


یَاہوِہ اَپنے خوف رکھنے والوں پر اَپنے راز کھولتے ہیں؛ اَور اَپنا عہد اُن پر ظاہر کرتے ہیں۔


”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


تَب تُم حق اَور راستی اَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔


اُنہُوں نے فرمایا، ”جاؤ اَور اِس قوم سے کہو: ” ’تُم سُنتے تو رہوگے لیکن سمجھوگے نہیں؛ دیکھتے رہوگے لیکن کبھی پہچان نہ پاؤگے۔‘


وہ کچھ نہیں جانتے، نہ کچھ سمجھ رکھتے ہیں؛ اُن کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہے اِس لیٔے وہ دیکھ نہیں سکتے، اَور اُن کے دِل سخت ہیں، وہ سمجھ نہیں سکتے۔


آپ کے اَحکام مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانشمند بنا دیتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔


بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے، اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو، لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے، میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں: جو لوگ اَپنے شاہی محلوں میں لُوٹ مار کرتے ہیں اَور مالِ غنیمت جمع کرتے ہیں، وہ نیکی کرنا جانتے ہی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات