Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 28:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 طرفداری کرنا اَچھّا نہیں۔ پھر بھی اِنسان روٹی کے ٹکڑے کی خاطِر یہ ظُلم کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 طرف داری کرنا خُوب نہیں اور نہ یہ کہ آدمی روٹی کے ٹُکڑے کے لِئے گُناہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 जानिबदारी बुरी बात है, लेकिन इनसान रोटी का टुकड़ा हासिल करने के लिए मुजरिम बन जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 جانب داری بُری بات ہے، لیکن انسان روٹی کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے مجرم بن جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 28:21
11 حوالہ جات  

تُم نے مُٹّھی بھر جَو اَور روٹی کے ٹُکڑوں کی خاطِر مُجھے میرے اَپنے لوگوں میں ناپاک ٹھہرایا۔ میرے لوگوں سے جھُوٹ بول کرجو جھُوٹ سُنتے ہیں، تُم نے اُن لوگوں کو مار ڈالا جنہیں مَرنا نہ تھا اَور اُنہیں بچایا جنہیں جینا نہ تھا۔


یہ بھی دانشمندوں کے اقوال ہیں: اِنصاف کرتے وقت جانِبداری سے کام لینا اَچھّا نہیں:


بدکار کی جانِبداری کرنا یا بے قُصُور کو اِنصاف سے محروم رکھنا، اَچھّا نہیں۔


”تُم رشوت نہ لینا کیونکہ رشوت بیناؤں کو اَندھا کردیتی ہے اَور صادقوں کی باتوں کو بدل ڈالتی ہے۔


”بُرائی کرنے کے لیٔے ہُجوم کی پیروی نہ کرنا اَور جَب تُم کسی مُقدّمہ میں گواہی دو تو محض ہُجوم کا ساتھ دینے کی خاطِر اِنصاف کا خُون نہ کردینا۔


اَور لالچ کے سبب سے اَیسے اُستاد تُمہیں فرضی قصّے سُنا کر تُم سے ناجائز فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن اُن پر بہت پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے اَور اُن کی ہلاکت جلد ہونے والی ہے۔


کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوؔند المسیح کی نہیں بَلکہ اَپنے پیٹ کی خدمت کرتے ہیں اَور چِکنی چُپڑی باتوں اَور خُوشامد سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔


حالانکہ اُن کے جام صبوحی ہٹائے گیٔے، حالانکہ وہ مےخواری سے آسُودہ ہو چُکے ہیں۔ پھر بھی وہ اَپنی جِسم فروشی جاری رکھتے ہیں؛ اُن کے حُکمرانوں کو شرمناک روِشیں زِیادہ عزیز ہیں۔


فیصلہ کرتے وقت کسی کی طرفداری نہ کرنا بَلکہ بڑے اَور چُھوٹوں دونوں کی باتیں برابر سُننا اَور کسی آدمی سے مت ڈرنا کیونکہ اِنصاف خُدا کا ہے۔ اَورجو مُقدّمہ تمہارے لیٔے مُشکل ہو اُسے میرے پاس لے آنا اَور مَیں اُسے سُنوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات