Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 28:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بے عیب رِہائی پایٔےگا، لیکن کجرو ناگہاں گِر پڑےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 جو راست رَو ہے رہائی پائے گا لیکن کج رَو ناگہان گِر پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 जो बेइलज़ाम ज़िंदगी गुज़ारे वह बचा रहेगा, लेकिन जो टेढ़ी राह पर चले वह अचानक ही गिर जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 جو بےالزام زندگی گزارے وہ بچا رہے گا، لیکن جو ٹیڑھی راہ پر چلے وہ اچانک ہی گر جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 28:18
18 حوالہ جات  

دیندار آدمی بے خوف ہوکر چلتا ہے، لیکن جو ٹیڑھی راہ اِختیار کرتا ہے وہ پہچان لیا جاتا ہے۔


کجرو دولتمند سے راست رَو مُفلس بہتر ہے۔


اِس لیٔے جو تعلیم تُم نے پائی اَور سُنی تھی اُس پر قائِم رہ اَور تَوبہ کر۔ لیکن اگر تُو بیدار نہ ہُوا تو میں چور کی مانند اَچانک آ جاؤں گا اَور تُجھے خبر بھی نہ ہوگی کہ میں کِس گھڑی تمہارے پاس آ جاؤں گا۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے اُس سے پُوچھا، ”تُونے اَپنی گدھی کو تین بار کیوں مارا؟ مَیں تُجھ سے مزاحمت کرنے اِس لیٔے یہاں آیا ہُوں کہ تیری چال میری نظر میں ٹیڑھی ہے۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


جَب مَیں نے دیکھا کہ اُن کی یہ حرکت خُوشخبری کی سچّائی کے برخلاف ہے تو مَیں نے سَب کے سامنے کیفؔا سے کہا، ”تُم یہُودی ہونے کے باوُجُود، غَیریہُودیوں کی طرح زندگی گزارتے ہو۔ تو کِس مُنہ سے، غَیریہُودیوں کو مجبُور کرتے ہو کہ وہ یہُودیوں کے رسم و رِواج کی پیروی کریں؟


جَب طُوفان گزر جاتا ہے تو بدکار بھی اُس کے ساتھ غائب ہو جاتے ہیں لیکن صادق ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں۔


لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


لیکن مَیں بے عیب زندگی گزارتا ہُوں؛ مُجھے چھُڑا لیں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔


صداقت اَور راستبازی میری حِفاظت کریں، کیونکہ مُجھے یَاہوِہ آپ کی ہی آس ہے۔


یَاہوِہ کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے، لیکن بدکار کی عمر گھٹا دی جاتی ہے۔


چنانچہ بِلعاؔم صُبح کو اُٹھا اَور اَپنی گدھی پر زین کسا اَور مُوآبی حاکم کے ہمراہ چل دیا۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُو اِن آدمیوں کے ساتھ چلا جا لیکن وُہی بات کہنا جو مَیں تُجھ سے کہُوں۔“ لہٰذا بِلعاؔم بلقؔ کے حاکم کے ساتھ چلا گیا۔


جو کسی راستباز کو بُری راہ پر لگاتاہے وہ آپ ہی اَپنے پھندے میں پھنس جائے گا۔ لیکن کامل لوگ نِعمتوں کے وارِث ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات