Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 28:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جَب صادق اِنسان فتحیاب ہوتے ہیں، تو بڑی خُوشی منائی جاتی ہے؛ لیکن جَب بدکار برسرِاقتدار آتے ہیں تو خِلقت روپوش ہو جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 جب صادِق فتح یاب ہوتے ہیں تو بڑی دُھوم دھام ہوتی ہے لیکن جب شرِیر برپا ہوتے ہیں تو آدمی ڈھُونڈے نہیں مِلتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जब रास्तबाज़ फ़तहयाब हों तो मुल्क की शानो-शौकत बढ़ जाती है, लेकिन जब बेदीन उठ खड़े हों तो लोग छुप जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جب راست باز فتح یاب ہوں تو ملک کی شان و شوکت بڑھ جاتی ہے، لیکن جب بےدین اُٹھ کھڑے ہوں تو لوگ چھپ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 28:12
21 حوالہ جات  

جَب صادق فروغ پاتے ہیں، تو لوگ خُوش ہوتے ہیں؛ لیکن جَب بدکار حُکومت کرتے ہیں، تو لوگ آہیں بھرتے ہیں۔


جَب صادق سرفراز ہوتاہے تو شہر کے لوگ خُوش ہوتے ہیں؛ اَور جَب بدکار ہلاک ہوتے ہیں تو لوگ خُوشی کے نعرے لگاتے ہیں۔


جَب بدکار برسرِاقتدار آتے ہیں، تو لوگ روپوش ہونے لگتے ہیں؛ لیکن جَب بدکار فنا ہو جاتے ہیں، تو صادق ترقّی کرتے ہیں۔


بَلکہ بادشاہ نے شہزادہ یرحمئیلؔ کو سِرایاہؔ بِن عزری ایل اَور شلمیہؔ بِن عبدی ایل کو حُکم دیا کہ وہ محرِّر باروکؔ اَور یرمیاہؔ نبی کو گِرفتار کر لیں لیکن یَاہوِہ نے اُنہیں چھُپا دیا تھا۔


”یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِدھر اُدھر گشت لگا کر، اَپنے چاروں طرف دیکھو اَور غور کرو، اُس کے چوراہوں میں تلاش کرو، اگر تُمہیں وہاں ایک بھی اَیسا شخص ملے جو ایمانداری سے پیش آتا ہو اَور سچّائی کا طالب ہو، تو میں اِس شہر کو مُعاف کر دُوں گا۔


اَے مُلک تُجھ پر افسوس اگر تیرا بادشاہ نابالغ ہو اَور جِس کے اُمرا صُبح اُٹھتے ہی ضیافتیں کھانے لگیں۔


ساتویں مہینے کی تئیسویں تاریخ کو شُلومونؔ نے لوگوں کو رخصت کیا تاکہ وہ اَپنے اَپنے گھر کو جایٔیں۔ وہ لوگ اُن نیکیوں کے باعث جو یَاہوِہ نے داویؔد، شُلومونؔ اَور اَپنی قوم بنی اِسرائیل سے کی تھیں خُوش و خُرّم اَور مسرُور تھے۔


تَب ایلیّاہ خوفزدہ ہو گیٔے اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے بھاگے اَور جَب وہ یہُوداہؔ کے بیرشبعؔ میں پہُنچے، تو اَپنے خادِم کو اُنہُوں نے وہیں ترک کر دیا۔


کیا میرے آقا نے نہیں سُنا کہ جَب اِیزبِلؔ، یَاہوِہ کے نبیوں کو قتل کر رہی تھی تو مَیں نے کیا کیا؟ مَیں نے یَاہوِہ کے سَو نبیوں کو دو غاروں میں پچاس پچاس کرکے چھُپا دیا تھا اَور اُنہیں کھانا اَور پانی بھی مُہیّا کروایا تھا۔


اَبّا، اَپنے جُبّہ کے اِس ٹکڑے کو جو میرے ہاتھ میں ہے دیکھئے! مَیں نے آپ کے جُبّہ کے دامن کو کاٹ لیا لیکن آپ کو قتل نہیں کیا۔ لہٰذا اَب آپ دیکھ لیں اَور سمجھ لیں کہ مَیں نے کویٔی گُناہ نہیں کیا اَور نہ میں بغاوت کا مُجرم ہُوں۔ مَیں نے آپ کو کویٔی نُقصان نہیں پہُنچایا لیکن آپ ہیں کہ میری جان لینے کے لیٔے میرے پیچھے پڑے ہُوئے ہیں۔


تَب حاکموں نے باروکؔ سے کہا، ”تُم اَور یرمیاہؔ جا کر چھُپ جاؤ اَور کسی کو پتا نہ چلے کہ تُم کہاں ہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات