امثال 27:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ23 اَپنے مویشیوں کی حالت اَچھّی دیکھ کر مطمئن ہو، اَور اَپنے گلّوں کا اَچھّی طرح سے خیال رکھو؛ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 اپنے ریوڑوں کا حال دریافت کرنے میں دِل لگا اور اپنے گلّوں کو اچھّی طرح سے دیکھ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 एहतियात से अपनी भेड़-बकरियों की हालत पर ध्यान दे, अपने रेवड़ों पर ख़ूब तवज्जुह दे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 احتیاط سے اپنی بھیڑبکریوں کی حالت پر دھیان دے، اپنے ریوڑوں پر خوب توجہ دے۔ باب دیکھیں |
اُس نے بیابان میں بھی بُرج بنوائے اَور بہت سے انگوری باغ کے حوض کھُدوائے کیونکہ کوہِ کے دامن کی پہاڑیوں میں اَور میدان میں اُس کے پاس کافی تعداد میں مویشی تھے۔ اُس نے اَپنے کھیتوں میں، پہاڑیوں میں، اَپنے تاکستانوں میں اَور زرخیز زمینوں پر کام کرنے والے آدمی رکھے ہُوئے تھے کیونکہ اُسے کاشتکاری بےحد پسند تھی۔
جَب داویؔد کے سَب سے بڑے بھایٔی اِلیابؔ نے اُسے اُن آدمیوں کے ساتھ گُفتگو کرتے سُنا تو وہ غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا اَور پُوچھا، ”تُم یہاں کیوں آئے ہو؟ اَور وہ تھوڑی سِی بھیڑیں بیابان میں تُم نے کس کے پاس چھوڑیں؟ میں جانتا ہُوں کہ تُم کتنے مغروُر ہو اَور تمہارا دِل کتنا شرارت سے بھرا ہے۔ تُم محض لڑائی دیکھنے آئے ہو۔“