Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 26:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 احمق کو اُس کی حماقت کے مُطابق جَواب نہ دو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم بھی اُس کی مانند ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 احمق کو اُس کی حماقت کے مُطابِق جواب نہ دے مبادا تُو بھی اُس کی مانِند ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब अहमक़ अहमक़ाना बातें करे तो उसे जवाब न दे, वरना तू उसी के बराबर हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب احمق احمقانہ باتیں کرے تو اُسے جواب نہ دے، ورنہ تُو اُسی کے برابر ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 26:4
14 حوالہ جات  

احمق کو اُس کی حماقت کے مُطابق جَواب دو، نہیں تو وہ خُود کو عقلمند سمجھنے لگے گا۔


بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔


بادشاہ نے نوجوانوں کی صلاح پر عَمل کیا اَور فرمایا، ”میرے باپ نے تو تمہارا جُوا بھاری کیا تھا، لیکن مَیں اُسے اَور بھی زِیادہ بھاری کر دُوں گا۔ میرے باپ نے تو تُمہیں کوڑے مارنے کی سزا دی تھی لیکن مَیں تُمہیں بِچھُّوؤں سے سزا دُوں گا۔“


جھگڑے کا آغاز کرنا بند میں سوراخ کرنے کی مانند ہے؛ اِس لیٔے اِس سے پہلے کہ جھگڑا پیدا ہو، مُعاملہ کو رفع دفع کر دو۔


جَب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی فریاد کی طرف غور نہیں کیا ہے، تو اُنہُوں نے جَواب میں بادشاہ سے یُوں کہا: ”پھر داویؔد کے ساتھ ہماری کیا شراکت ہے؟ اَور یِشائی کے بیٹے کے ساتھ ہمارا کیا مِیراث؟ اَے بنی اِسرائیل، اَپنے خیموں کو لَوٹ جاؤ! اَور اَے داویؔد! تو اَب اَپنے ہی گھرانے کو سنبھال!“ تَب بنی اِسرائیل اَپنے خیموں کی طرف لَوٹ گیٔے۔


لیکن مُقرّب فرشتہ مِیکاایلؔ نے بھی حضرت مَوشہ کی لاش کے بارے میں اِبلیس سے بحث کرتے وقت اُسے لَعن طَعن کرنے اَور مُلزم ٹھہرانے کی جُرأت نہ کی بَلکہ یہ کہا، ”خُداوؔند تُجھے ملامت کرے۔“


لیکن سَب لوگ خاموش رہے اَور جَواب میں کچھ نہ کہا کیونکہ حِزقیاہؔ بادشاہ نے اُنہیں حُکم دے رکھا تھا، ”اُنہیں جَواب نہ دینا۔“


”پاک چیز کُتّوں کو نہ دو، اَور اَپنے موتی سُؤروں کے آگے نہ ڈالو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ اُنہیں پاؤں سے روند کر پلٹیں اَور تُمہیں پھاڑ ڈالیں۔


احمق سے ہم کلام نہ ہو، وہ تمہارے حِکمت بھرے الفاظ کی تحقیر کرےگا۔


اگر کویٔی دانشمند عدالت میں کسی احمق سے بحث کرتا ہے، تو وہ احمق وہاں شور مچاتا، ٹھٹّھابازی کرتا اَور بدامنی پھیلاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات